بانسبیڑیا میں بھی لاک ڈاؤن قانون پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں عید کی نماز ادا کی ۔

 ہگلی26/مئی ( محمد شبیب عالم ) ایسی عید کبھی کسی نے بھی دیکھی نہیں تھی کہ لوگ ایک دوسرے کو محبت سے کھل کر مل بھی نہیں سکتے ۔ اللہ تعالی سے گزارش ہےکہ اس طرح کی عید اور کبھی نہ ہو ۔   یہ باتیں آج عید کے دن خوشی منانے کے بجائے مایوسی کی حالت میں کہتے دیکھے بانسبیڑیا کے 
عوام ۔ بچے تو بچے بزرگوں نے بھی بےحد افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج موت کے ڈر سے عبادت گاہوں میں جانے تک کی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ یہ عجیب لگ رہا ہے ۔ کچھ لوگوں نے تو دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہہ دیئے کہ شراب کی  دکانیں  سیلون  بازار مال ٹرینیں  بس اور دوسری سواروں کو بحال کرنے کی اجازت مل گئی اور عبادت گاہوں میں جانے سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے ؟ آخر ہو کیا رہا ہے جبکہ دنیا کی تمام عبادت گاہوں میں لوگ بلکل پاک صاف ہوکر جاتے ہیں پھر بھی حکومت کو شک ہے کہ وہاں بھیڑ جمع ہوگی اور مرض پھیل جائے گی ۔ بات ہماری سمجھ سے تو باہر ہے ۔      آج ضلع کے بیشتر علاقوں کے ساتھ ساتھ بانسبیڑیا میں بھی لوگوں نے عید الفطر کی نماز مرکزی حکومت کی قانون کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں ادا کرتے نظر آئے ۔ وہیں بچوں میں خوشیاں باٹنے کےلئے گھروں میں ہی تمام طرح کی چیزیں فراہم کیا تاکہ بچے مایوس نہ ہوں ۔  نماز کے دوران لوگوں نے پورے ملک سے اس مہلک مرض کے خاتمہ کے لئے دعائیں بھی کی تاکہ جلد سے جلد تمام عبادت گاہوں میں جانے کی پابندیاں بھی ختم ہوجائے ۔  آج گھر کی عورتیں بھی مایوس نظر آئیں ۔ اس تہوار میں مہمان نوازی سے لوگ محروم دیکھے ۔ تیس روزے رکھنے کے بعد میں جسطرح کی امنگ اور خوشی دیکھی جاتی ہے وہ اس سال بلکل پھیکی رہی ۔ بہت سارے لوگ نئے کپڑے تک نہیں بنوا پائے چاہے وہ مالدار تھے یا غریب اس لئے کہ گزشتہ دو ماہ کی لاک ڈاؤن تمام لوگوں کے ریڑھ کی ہڈی تک توڑ کر رکھ دیا ہے ۔  لوگ بس یہی کہتے نظر آئے کہ یا اللہ اب لاک ڈاؤن کی مار سے بچالے اور اس مہلک مرض کا خاتمہ کردے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا