آج سے بیسواں چندن نگر کتاب میلہ شروع ایم پی لاکٹ چٹرجی کے ہاتھوں افتتاح -
ہگلی21/دسمبر (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے چندن نگر اسپات سنگھ کے زیرِ احتمام و چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے حمایت سے یہ میلہ شروع ہونے جارہا ہے ۔ اس کتاب میلے کے افتتاح مقامی بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اس تقریب میں مقامی ترنمول ایم ایل اے وزیر اندر نیل سین کے علاوہ مہمان خاص فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر گوتم گھوش ۔ مشہور ڈرامہ نگار بیبھاس چکرورتی ۔ سوپن چکرورتی اور دیگر اہم شخصیات شرکت کئے ۔ اس دوران بتایا گیا کہ آج 21دسمبر 2019 سے یہ میلہ شروع کیا گیا اور آئندہ یکم جنوری 2020 تک جاری رہے گا ۔ ہر روز دوپہر تین بجے سے رات کو نو بجے تک میلہ چلے گا ۔ اس بار کے کتاب میلے میں چھوٹے بڑے تمام کو ملاکر کل 70 بک سیلرس حصہ لے رہے ہیں ۔ یہاں امسال اس کتابی میلے کا تھیم ایشور چندر ودیا شاگر رکھا گیا ہے ۔ اس دوران بتایا گیا کہ گزشتہ 19 برسوں سے یہاں کتاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ایک چیز محسوس کی گئی ہے کہ ہر سال کتابی دوستوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ ایسے میں کتابوں سے دلچسپی رکھنے والوں کو دیکھتے ہوئے اس بار اور بہتر اور بڑے پیمانے پر میلے کی سجاوٹ کی گئی ہے ۔
Comments
Post a Comment