بانسبیڑیا جوٹ مل علاقے میں ڈینگو اور گندگی جیسی صورتحال پر میونسپلٹی اور جوٹ مل انتظامیہ حرکت میں -
ہگلی4/دسمبر (محمد شبیب عالم ) ڈینگو ریاست مغربی بنگال کے حکمراں جماعت اور انتظامیہ کی نیند اڑا رکھاہے ۔ مغربی بنگال کے شہر سے لیکر اضلاع گاؤں گرام تک ڈینگو آتنک مچائے ہواہے ۔ اس مہلک مرض کی گرفت میں آجانے سے اب تک سیکڑوں لوگوں کی جانیں جاچکی ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسپتالوں میں بھرے پڑے ہیں ۔ اس مرض کی چنگل سے بانسبیڑیا بھی نہیں بچ پایا ہے ۔ یہاں گنجس جوٹ مل مزدور کالونی کے کئی نوجوان بچے بوڑھے اس مہلک مرض کے آغوش میں آگئے تھے ۔ فلحال اب یہ سارے لوگ راحت کی سانس لے رہے ہیں ۔ لیکن اب جاکر یہاں کی جوٹ مل انتظامیہ اور میونسپلٹی انتظامیہ کی نیند سی آنکھیں کھلیں ہے اور حرکت میں دکھ نے لگے ہیں ۔ آج صبح ہوتے ہی دس رکنی ٹیم بانسبیڑیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر دس اور 19 کے مزدور کالونی کے گلی محلوں میں گردش کرتے دیکھا گیا ۔ یہ لوگ ان علاقوں میں گھوم کر ڈرین نالوں اور گندگی غبار کا جائزہ لے رہے تھے اور ان جگہوں کی نشاندہی کررہے تھے ۔ اس دوران جوٹ مل کے افسر مسٹر دتو نے بتایا کہ ڈینگو جیسی مہلک مرض سے خاصی پریشانی دیکھی گئی ہے ۔ ہمارے مزدور اس مرض سے محفوظ رہ سکیں اسی وجہ سے ہم آج ان مزدور کالونی کا جائزہ لے رہے ہیں مختلف جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے نالوں کی صاف صفائی ڈرین کی مرمت کے علاوہ صفائی مزدوروں کے جانب سے کس طرح کی صفائی ہورہی ہے اسکا جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران کچھ جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ وہاں صاف صفائی اور مرمت جیسے کام آئندہ کل سے ہی ہنگامی شکل میں کیا جائے گا ۔ مسٹر دتو نے یہاں رہ رہے مزدور و عام لوگوں سے گزارش کیا کہ صرف میرے صاف صفائی کرنے سے علاقہ محلہ صاف نہیں ہوگا ۔ اس میں آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے ۔ آپ لوگ بھی اپنے آس پاس کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں ۔ کوڑا کچرا ڈرین نالوں میں نہ پھینکیں خاص کر پلاسٹک ۔ جہاں کوڑے دان ہے وہیں پھینکیں ۔ اس دوران بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سی آئی سی امیت گھوش نے کہا کہ ڈینگو جیسے مہلک مرض کی گرفت میں یہاں کے لوگ بھی آئے تھے ہمیں خبر ملی تھی ۔ اس کو لیکر SDO کے ساتھ انکے دفتر میں خصوصی میٹنگ بلائی گئی تھی جہاں SDO نے ان علاقوں کا جائزہ لینے اور خصوصی صفائی کے ساتھ صاف صفائی سے متعلق بیداری مہم چلانے کی بھی ہدایت کئے ۔ اسی لئے آج ہم صبح سے ہی اس جوٹ مل کے دو وارڈ میں گھوم رہے ہیں اور ان جگہوں کی نشاندہی کررہے ہیں جہاں گندگی ہے ۔ صاف صفائی نہیں ہورہا ہے ۔ ڈرین نکاسی نالوں کی مرمت جیسی معلومات کی نشاندہی کئے ہیں ۔ جوٹ مل کے ساتھ مل کر یہاں ان جگہوں کی صاف صفائی ہنگامی شکل میں کی جائے گی ۔ اس دوران امیت گھوش نے ایک اہم بات بتایا کہ یہاں جوٹ مل مزدوروں کی شکایت ہےکہ گنجس جوٹ مل انتظامیہ کوڑا دان جو گھروں گھروں میں دیا ہے اور صاف صفائی کررہا ہے ۔ اس کے بدلے میں اضافی رقم وصول کرےگی ؟ لیکن گزشتہ دنوں SDO کے ساتھ میٹنگ میں گنجس جوٹ مل انتظامیہ نے صاف کردیا ہےکہ نہیں بلکل نہیں کوڑے دان اور صاف صفائی کےلئے کسی بھی طرح کے مزدوروں سے اضافی رقم نہیں لی جائے گی ۔ انہوں نے اور کہا کہ آئندہ کل یعنی پانچ تاریخ سے ان ہندی اردو بھاسی علاقے میں صاف صفائی سے متعلق بیداری مہم چلائی جائے گی ۔ امیت گھوش نے بھی آخر میں یہاں کے لوگوں سے گزارش کیا کہ علاقے کی صاف صفائی میں آپ سب ہماری مدد کریں ۔ ڈرین نالوں میں کوڑا کچرا پلاسٹک پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے سے پرہیز کریں ۔
Comments
Post a Comment