دلیپ گھوش تو کھڑگ پور میں رہتے ہیں اور وہاں سے رانچی زیادہ دور نہیں ہے وہاں جاکر علاج کروائیں : کلیان بنرجی

 ہگلی23/دسمبر (محمد شبیب عالم )  آج ایک بار پھر سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہگلی میں ایک بہت بڑی جلوس شری رامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کے رہنمائی میں نکالی گئی ۔  چاپدانی میونسپلٹی کے پالتا گھاٹ مور سے دن کو بارہ بجے سے اس احتجاجی جلوس کی شروعات ہوئی ۔ یہاں کلیان بنرجی کے ساتھ ساتھ چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا ۔ نائب چئیرمین ونئے کمار ۔ سابق ایم ایل اے مظفر خان کے علاوہ رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا و نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ تین چار ہزار سے زائد کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے اس احتجاجی جلوس میں شرکت کئے ۔ یہ جلوس یہاں سے شروع ہوا اور کلیان بنرجی کے ساتھ دس کیلومیٹر تک دور پیدل قدم سے قدم ملا کر لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ جلوس کے دوران  سی اے اے اور این آر سی قانون نہیں مانیں گیں نہیں مانیں گے ۔ کے نعروں کے علاوہ ہندو مسلم کا دشمن کیسا ہو ؟ نریندر مودی جیسا ہو ۔  ملک کا غدار کیسا ہو ؟ امیت شاہ مودی جیسا ہو ۔  ملک کی رہنما کیسی ہو ممتا بنرجی جیسی ہو ۔ ہندو مسلم بھائی بھائی ۔ مودی امیت شاہ ہے غدار ۔ ہے غدار ہائے غدار ۔  جیسے نعروں چاپدانی سیوڑا پھلی بیدیاباٹی شری رامپور پورا علاقہ گونج اٹھا ۔ یہ جلوس دوپہر ڈھائی بجے شری رامپور کے برتلہ موڑ پر ختم ہوا ۔    اس دوران کلیان بنرجی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کے زریعہ دلیپ گھوش سے کہنا چاہتا ہوں کہ کھڑگ پور سے رانچی بہت دور نہیں ہے اور وہاں ایک بہت مشہور اسپتال بھی ہے جہاں آپ جیسے دماغی مریضوں کا علاج ہوتاہے وہاں کچھ ماہ علاج کروالیں ۔  کلیان بنرجی یہی نہیں رکے انہوں نے صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب مودی اور بی جے پی کی وداعی شروع ہوچکی ہے ۔ مودی پہلے خود اس قانون کو سمجھیں بعد میں کسی کو سمجھنے کا مشورہ دیں ۔  جیسے مودی ہیں ویسے ہی انکے ہوم منسٹر ہیں ۔ ویسے ہی انکے قانون منسٹر ہیں ۔ یہ لوگ قانون کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے صرف زور زبردستی کررہے ہیں ۔ آرٹیکل چودہ والیشن ہورہاہے ہے ۔  صحافیوں نے سوال کیا کہ اس قانون کو لیکر مودی اور امیت شاہ الگ الگ بیان دے رہے ہیں ۔ اس بارے میں آپ کیا کہیں گے ؟ اس پر کلیان بنرجی نے جواب دیا کہ یہ دونوں خود کیا ہیں انہیں ہی پتہ نہیں ۔ پارلیمنٹ کے اندر کچھ بولتے ہیں اور پارلیمنٹ کے باہر یہ اور انکے وزراء کچھ اور بولتے ہیں ۔  آج اس عوام مخالف قانون کو لیکر جسطرح سے پورے ملک میں احتجاج ہورہا ہے ۔ اس سرد موسم میں بھی امیت شاہ کے ٹکلے (سر ) سے دہلی میں جاکر دیکھیں پسینہ بہہ رہاہے ۔  کلیان بنرجی نے اور کہا کہ کوئی بھی احتجاجی سرکاری جائداد کو نقصان نہیں پہنچایا ہے ۔ یہ گندہ کام امیت شاہ اور مودی اپنے لوگوں سے روپئے پیسے دیکر کروارہے ہیں ۔ مودی اپنا پتلا خود جلائیں ہم لوگ اپنا ہاتھ گندہ کیوں کرنے جائیں ۔ ہم لوگ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہیں اور تب تک رہیں گے جب تک یہ قانون واپس نہیں لے لیا جاتا ہمارا مظاہرہ جاری رہے گا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا