چاپدانی میونسپلٹی کے کئی وارڈوں میں پانی کے لئے مستقبل کا منصوبہ ۔

ہگلی28/دسمبر (محمد شبیب عالم )  چاپدانی میونسپلٹی کے کئی وارڈوں میں پانی کے لئے مستقبل کا منصوبہ ۔ اس سے یہاں کے ایک نمبر تین نمبر اور چار نمبر کے علاوہ بیدیاباٹی میونسپلٹی کچھ باشندے بھی فیضیاب ہونگے ۔  آج چاپدانی میونسپلٹی کے تحت وارڈ نمبر ایک میں پیر تلہ گھاٹ کے نزدیک چئیرمین سریش مشرا کے ہاتھوں واٹر پمپ کے لئے کام کا آغاز ہوا ۔ ہندو رسم و روایت کے مطابق پوجا پاٹھ کرکے بورنگ کی کاروائی شروع ہوئی ۔ اس تقریب میں چئیرمین کے علاوہ نائب چئیرمین و کئی کونسلر بھی شرکت فرمائے تھے ۔ اس دوران سریش مشرا نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مغربی بنگال کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں ۔  آخر لوگوں کو ہم سے کیا چاہئے بجلی بتی پانی پختہ راستے ڈرین نالوں کی صفائی اور یہ سب جہاں لوگوں کو ملے تو پھر آپ کامیاب ہیں ۔  ہم اسی کوشش میں لگاتار لگے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ چاپدانی میونسپلٹی کے علاقے میں اب شاید ہی پینے کے پانی کا مسئلہ ہو ۔ ساتھ ہی اس میونسپلٹی کے بائیسوں وارڈ میں بہت حدتک تمام راستے پختہ بنائی جاچکی ہیں اور کچھ راستے رہ چکی ہیں انہیں بھی جلد از جلد پختہ بنادی جائے گی ۔  آج ایک نمبر وارڈ میں بڑا پمپنگ  اسٹیشن کے طرح بورنگ پمپ بیٹھا نے کی کارروائی شروع ہوئی ہے ۔ اس سے ایک نمبر ۔ تین نمبر اور چار نمبر وارڈ کے لوگوں کے لئے پینے کے پانی کا مسئلہ بلکل ختم ہوجائے گا ۔ اس سے صرف چاپدانی ہی نہیں بلکہ قریبی بیدیاباٹی میونسپلٹی کے بھی کچھ لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا