ملک کی پر امن فضاء میں آگ لگانے والا بی جے پی مودی شاہ سے ملک کو آزاد کرنا ہوگا : سریش مشرا

 ہگلی15/دسمبر (محمد شبیب عالم )  جب سے سی اے بی بل لوک سبھا پھر راجیہ سبھا میں پاس ہوکر قانونی شکل اختیار کرلیا ہے اور ساتھ ہی ملک کے صدر نے بھی منظوری دے دیاہے ۔ تب سے ابھی تک لگاتار ملک بھر میں عوام احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ۔ اب تک آسام بنگال اور دیگر کئی ریاستوں میں کتنی گاڑیاں پھونک دی گئی ہیں ۔ کتنے سارے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جارہی ہے ۔    حلانکہ اسطرح کی احتجاج کے خلاف ریاستی وزیر اعلیٰ لگاتار گزارش کررہی ہیں کہ آپ احتجاج کریں مگر قانون کو نہ توڑیں نہ ہی قانون اپنے ہاتھ میں لیکر مظاہرے کریں ۔ انہیں یہ بھی کہتے سناگیا کہ میں آپکے ساتھ ہوں اور مرتے دم تک اس عوام مخالف قانون کو یہاں نافذ ہونے نہیں دونگی ۔   اس قانون کے خلاف وہ خود راستے پر اتر رہی ہو اور آپ سبھوں کا ساتھ چاہتی ہیں ۔  آج صبح ضلع کے مختلف ترنمول لیڈران کے پاس یہ خبر آئی کہ آپ اپنے اپنے علاقوں میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف راستے پر اتر کر مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں ۔    اس ہدایت کو پاتے ہی آج ہگلی ضلع کے قریب قریب تمام علاقوں میں ترنمول لیڈران ایم ایل اے ۔ ایم پی ۔ میونسپلٹی کے چئیرمین کونسلر بلاک سطح کے لیڈران اپنے اپنے علاقے میں مودی مخالف مظاہرہ کرتے دیکھائی دیئے ۔ بانسبیڑیا سے لیکر اتر پاڑہ تک تمام علاقوں میں اس قانون کے خلاف مظاہرہ و احتجاج ترنمول کے جانب سے کرتے دیکھا گیا ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا اور جمکر نعرے لگائے ۔  چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار اپنے کارکنان کے ساتھ پورے علاقے میں زوردار جلوس نکالا ۔ ساتھ ہی مودی اور شاہ کے خلاف تلخ انداز میں نعرے بلند کئے ۔  ایک ملاقات کے دوران شری رامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بھی احتجاجی بس ٹرین گاڑیوں اور اسٹیشن و پلیٹ فارم پر توڑ پھوڑ نہیں کئے ہیں ۔   احتجاج کی آڑ میں یہ کام بی جے پی کے غنڈے کررہے ہیں ۔ لیکن ہم انکے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہونے نہیں دینگے ۔   وہیں دوسری جانب چاپدانی میں بھی یہاں ترنمول کانگریس کے ٹاؤن صدر و میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کی رہنمائی میں پالتا گھاٹ موڑ سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جلوس نکالی گئی ۔ یہ جلوس صبح سے شروع ہوئی اور دوپہر تک کئی گلیوں محلوں سے ہوتے ہوئے واپس میونسپلٹی کے پاس ختم ہوئی ۔ اس جلوس میں چئیرمین کے علاوہ نائب چئیرمین ونئے کمار اور تمام کونسلروں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ترنمول یوتھ ترنمول کے کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس۔دوران لوگوں نے نعرہ لگایا کہ مودی اور شاہ ہم ہندو مسلمانوں کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکا نا چھوڑ دو ۔  جلوس کے اختتام پر سریش مشرا نے کہا کہ آج ہم لوگ ممتابنرجی کی ہدایت پر جلوس نکالے ہیں اور ہمارا مظاہرہ جاری رہے گا ۔  انہوں نے مودی اور اسکی حکومت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ مندر مسجد جی ایس ٹی این آر سی اور اب سی اے اے بس یہی کرتی رہتی ہے ۔ آب تک انہوں نے جو بھی کیا ہے اس سوائے ملک کے عوام کو نقصان کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہواہے ۔ ہم جہاں برسوں برس سے ایک جگہ ایک ساتھ رہتے تھے آج مودی کی پھوٹ ڈالنے والی پالیسی سے آپس میں لوگ ایک دوسرے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں کھل کرنہیں تو غائبانہ انداز میں ضرور لوگ نفرت کرنے لگے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ اس قانون کے خلاف احتجاج ضروری ہے مگر جو لوگ اس احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کررہے ہیں یہ بلکل ہی ٹھیک نہیں ہے اور وزیر اعلیٰ بھی ایسا کرنے سے منا کررہی ہیں ہمیں قانون ہاتھ میں لیکر مخالفت نہیں کرنی چاہئے ۔ جب تک ممتا بنرجی ہیں یہاں مغربی بنگال میں یہ گھٹیا قانون کبھی کسی صورت میں لاگو نہیں ہوگا ۔    ادھر بازاروں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جس میں بنگلہ زبان سے تعلق رکھنے والے بزرگ اور خواتین کو یہ کہتے سنا گیا کہ ہمیں ایسی حکومت اور نہیں چاہئے جو ہمیں بھوکوں مرنے پر مجبور کردے اور کھالی یہ کہتے پھرے کے پاکستان کو مار دیا ۔ سرجیکل اسٹرائیک کردیا ۔ مندر بنادونگا ۔ اس نے کبھی نہیں سوچا کہ اس سردی کے موسم میں بھی ہم ساگ ساٹھ روپئے کیلو خرید رہے ہیں پیاز کی قیمت جس اونچائی پر پہونچی ہے شاید کبھی نہیں ہوا تھا ۔ بزرگوں کا پینشن کھا گیا ۔  روپیہ تھیلے میں بھر کر ہم بازار جارہے ہیں اور مٹھی میں سامان لارہے ہیں ۔ بی جے پی کو ہٹا نا بہت ضروری ہے  ورنہ ایک دن ہم سب ہندوستانیوں کو بیچ دیگا ۔ ابھی اسٹیشن اور پلیٹ بیچاہے پتہ نہیں وہ رہتے رہتے کیا کیا بیچ کر جائے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا