جیت پور میں بلال احمد کی کوششوں سے صحت تحریک نے عوامی تحریک کی شکل اختیار کرلی!

 نئی دہلی:جیت پور کوتعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا اور صحتمند بنانے کے لئے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما بلال احمد کی کوششیں اب عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہی ہیں۔ پچھلے کئی ہفتوں سے ہفتہ وار ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کرتے ہوئے، آج ایک بار پھر، بلال احمد کے ذریعہ ان کے دفتر جیت پور پارٹ 2 ایچ بلاک میں ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں اس کیمپ میں حصہ لیا۔اس موقع پر اہل علاقہ نے بلال احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلال احمد نے جس طرح بغیر کسی عہدے کے معاشرتی خدمت کے دم پر لوگوں کا دل جیتنے کا کام کیا ہے وہ نہ صرف قابل تعریف بلکہ قابل تقلید بھی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلال احمد ہر ہفتے صحت کی جانچ پڑتال کراتے ہیں۔ خاص طور پر، آنکھوں کی جانچ اور جسم کے مختلف حصوں کی چیک اپ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں تاکہ جیت پور کے لوگ جو سرکاری سہولیات سے محروم ہیں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔
اس موقع پر بلال احمد نے کہا کہ وہ عوام کے شکر گزار ہیں اور اپنے اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے انہیں عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہیں ان کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بغیر کوئی بھی تحریک بیکار ہے اور جب تک کہ وہ تحریک عوامی شکل اختیار نہ کرے تب تک عوامی تحریک نہیں ہوسکتی ہے اور وہ کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صفائی اور ہیلتھ ہی دو ایسے مسائل ہیں جن کو جیت پور میں ہر گلی اور ہر گھر تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم سب سے پہلے کانگریس پارٹی نے نرمل بھارت فری ایجوکیشن کی شکل میں متعارف کروائی تھی، لیکن نام بدلنے میں مہارت رکھنے والی بی جے پی نے ان کا نام بد ل دیا، لہذا ہم نام تبدیل کرنے سے زیادہ کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور واقعتا ہم چاہتے ہیں کہ معاشرے کے تمام لوگوں کو ترقی ملے جو کانگریس کا خواب ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا