شہریت ترمیمی بل کے خلاف مزاحمت کا طوفان ہگلی ضلع میں بھی بعد نماز جمعہ مختلف علاقہ مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا ۔

ہگلی13/دسمبر (محمد شبیب عالم ) شہریت ترمیمی بل (CAB ) جس دن سے لوک سبھا کے باد راجیہ سبھا سے پاس ہواہے ۔ اسی دن سے ہی ملک غیر سطح پر اسکی مخالفت ملک کے کونے کونے میں ہورہی ہے اور جوں جوں دن گزر رہا ہے ۔ اس عوام مخالف یا سیدھے طور پر کہیں تو مسلم مخالف بل کے خلاف احتجاجی تپش تیز ہوتی جارہی ہے ۔ حالات توڑ پھوڑ آگجنی تک پہونچ گئی ہے ۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ اسکی مخالفت میں صرف مسلمان ہی ہیں بہت ساری جگہوں پر غیر مسلم بھی اسکی پرزور مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں ۔  آج ہگلی ضلع میں بھی کیب اور این آر سی کے خلاف مزاحمت کی طوفان دیکھنے کو ملی ہے ۔ بانسبیڑیا سے لیکر چاپدانی انگس رشڑا دھنیا کھالی آرم باغ جیسے کئی علاقوں میں صبح سے ہی پرزور مخالفت کا نظارہ دیکھنے کو ملا ۔ آرم باغ میں راستے پر ٹائروں کو جلاکر کیب این آر سی اور ساتھ ہی مودی و امیت شاہ کے خلاف خوب نعرے لگائے گئے ۔ وہیں ادھر اردو ہندو زبانوں والے علاقے میں جمعہ کی نماز کے باد مسجدوں درگاہوں راستوں کے کنارے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہزاروں ہزار کی تعداد میں بچے بوڑھے نوجوانوں کو دیکھا گیا ۔ انگس مسجد کے خطیب و امام مولانا شاکر علی رضوی کے رہنمائی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ یکجا ہوئے ۔ جہاں شہریت ترمیمی بل آر این آر سی کے خلاف سخت نعرے لگائے گئے ۔  ادھر بانسبیڑیا کے تریوینی غازی درگاہ پر بعد نماز جمعہ یہاں کے خطیب و امام مولانا قمر الدین ساحل حشمتی کی رہنمائی میں کیب کے خلاف جمکر نعرے بازی ہوئی ۔ ساتھ ہی مودی مردہ باد ۔ امیت شاہ مردہ باد کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔ یہاں لوگوں نے اور نعرے لگائے کے مزہب کے نام پر ملک کو بانٹنا ہم برداشت نہیں کرینگے ۔  ہندو مسلم سکھ عیسائی ہم سب پہلے بھی تھے بھائی بھائی  آج بھی ہیں بھائی بھائی اور آئندہ بھی رہیں گے بھائی بھائی ۔  اس دوران مولانا قمرالدین نے کہا کہ آج ہمارا مظاہرہ یہیں تک تھا ۔ لیکن بہت ہی جلد بڑے پیمانے پر اس کیب بل اور این آر سی کے خلاف ہم راستے پر اترینگے ۔ انہوں نے مظاہرے میں شامل لوگوں سے کہا کہ آپ سب کاندھے سے کاندھا ملا کر اس مسلم و عوام مخالف بل کے خلاف مظاہرے میں شامل ہوں ۔  ساتھ ہی ایک اہم باتیں یہاں ہوئی کہ تنہا کو بھی شخص کسی کے بھی سامنے مخالفت کی بات نہ کریں ہمیشہ شانہ بشانہ ملکر ہی مخالفت کریں ۔ ساتھ ہی فرقہ وارانہ صف بندی سے بچنے کے لئے احتیاط کے ساتھ مظاہرے کریں ۔ ہماری لڑائی مرکزی حکومت اور اسکے جانب سے بنائے جارہے غیر ضروری عوام مخالف بل سے ہے ۔   اسکے علاوہ بانسبیڑیا ڈنگل ہاٹ مسجد کے امام کی رہنمائی میں بھی یہاں مودی اور شاہ کے خلاف نعرے لگاتے لوگوں کو دیکھا گیا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا