پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگی آگ مسلسل ساتویں دن تیل کی قیمتوں میں ہوا اضافہ ۔

 نئی دہلی۔ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی کی تیل تنصیبات پر 14 ستمبر کو ہوئے حملے کے بعد ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بتا دیں کہ پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔  

پچھلے سات دنوں میں دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 1.88 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 1.50 روپئے فی لیٹر بڑھی ہے ۔  انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 73.91 روپئے, 79.57 روپئے, 76.60 روپئے اور 76.83 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 66.93 روپئے،70.22 روپئے،69.35 روپئے اور 70.76 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार