پاکستان حامی چین پر وزیر اعظم مودی کا حملہ، کہا۔ دہشت گردوں کو نہ دی جائے کوئی مدد

 نیویارک۔ امریکی دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بین اقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کے حمایتی چین پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو فنڈ اور ہتھیار دینا بند کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ  اس معاملہ پر اقوام متحدہ کالعدم فہرست اور فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) جیسے نظاموں پر سیاست کرنے سے بچنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اسٹریٹجک ردعمل کے موضوع پر رہنماؤں کے مابین ایک مکالمے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے یہ بات کہی ۔  وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا بھر کے رہنماؤں نے جس طرح ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کو لے کر اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، ٹھیک اسی طرح انہیں دہشت گردی کو ختم کرنے کو لے کر بھی مضبوط قوت ارادی دکھانی ہو گی ۔   اس میٹنگ کے بعد وزارت خارجہ میں سکریٹری( مغرب) گیتش شرما نے کہا ’’ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو فنڈ اور ہتھیار نہیں دئیے جانے چاہئیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اور ایف اے ٹی ایف جیسے معاملوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دنیا میں کہیں بھی حملہ ہوتا ہے تو اسے بری اور اچھی دہشت گردی کا نام نہیں دیا جانا چاہئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार