بارکپور آرمی تقرری ریلی 2019جعلی اسناد کے ساتھ 50 امیدوار پکڑے گئے
کولکاتا‘19/ستمبر، 2019:
آرمی تقرری دفتر (اے آر او) بارکپور کے ذریعہ ٹیکنیکل آل آرمس ، ٹیکنیکل (ایمیونیشن و ایویشن ایگزامنر) نرسنگ اسسٹنٹ ویٹنری ، جنرل ڈیوٹی ، کلرک، اسٹور کیپر اور ٹریڈس مین زمروں کیلئے سپائی کے عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پرولیا، بانکوڑہ، ہگلی اور شمالی 24 پرگنہ اضلاع کے امیدوار 15 ستمبر، 20 ستمبر، 2019 کے دوران آر سی ٹی سی اسٹیڈیم، بارکپور میں منعقد تقرری ریلی میں شریک ہوں گے۔ اس ریلی میں شامل ہونے والے کل 20،000 امیدوار درخواست گزار ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ویریفکیشن کے دوران آرمی عملوں نے اسناد کی جانچ کی جن میں اترپردیش اور بہار کے تمام امیدواروں میں 50 امیدوار کے اسناد جعلی پائے گئے۔ شمالی 24 پرگنہ اور ہگلی اضلاع کے امیدواروں کی پیدائشی ثبوت، راشن کارڈ آئی ڈی، آدھار، ووٹر کارڈ آئی ڈی، تعلیمی اسناد اور رہائشی ثبوت مختلف پائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں تقرری آفیسر ایس ہیم ناتھ نے بارکپور پالس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ ان امیدواروں کے موبائل اور ڈیواسیس ضبط کرلئے گئے ہیں۔ شمالی خطوں کے دیہی علاقوں میں دلالوں کے ذریعہ امیدواروں کو بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے۔ ریاست کے باہری علاقوں سے بھی 2 امیدواروں کے اسناد جعلی پائے گئے۔ پکڑے گئے امیدواروں نے بتایا کہ انہوں نے ایجنٹوں کو 2،000 سے 25،000 روپئے پیشگی دے کر جعلی اسناد حاصل کئے ہیں۔ اس وعدے پر کہ جب انتخاب ہوجائے گا تب 2 تا 4 لاکھ روپئے ادا کرنے ہوں گے۔
Barrackpore Army Recruitment Rally 2019
50 Candidates caught with fake documents .
Comments
Post a Comment