ایکوا مرینہ پارک یا جسم فروشی کا اڈہ پولیس نے مالک سمیت تیس کو گرفتار کیا ۔

 ہگلی22/ستمبر (محمد شبیب عالم ) ہگلی اسٹیشن کے قریب کاناگڑھ علاقے کا واٹر تھیم پارک ایکوا مرینہ میں اچانک پولیس کی چھاپہ ماری مالک سمیت تیس لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا ۔  چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے اے سی پی 1پلاش چندر ڈھالی کے رہنمائی میں ہفتے کی رات آٹھ بجے اچانک کاروائی کرکے تیس لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کی اور چنسورہ تھانہ لیکر آئی ۔ ساتھ ہی ایکوامرینہ کے مالک ابھیجت بسواس کو بھی گرفتار کیا ۔ یہاں سے کافی تعداد میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ پارک کا سی سی ٹی وی کیمرہ اور اسکے ہارڈ ڈسک کو بھی پولیس ضبط کرلی ہے ۔   اس دوران اے سی پی 1 نے بتایا کہ خوفیہ زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں کافی دنوں سے غیرقانونی کاروبار چل رہا ہے ۔ مقامی لوگوں سے بھی تحریری شکایت ملی ہے کہ یہاں واٹر پارک کے نام پر جسم فروشی کا دھندا چل رہا تھا ۔  مقامی لوگوں نے یہ شکایت پولیس کے علاوہ پنچایت ممبران مقامی ایم ایل اے ساتھ ہی یہاں بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی سے بھی شکایت کئے تھے ۔ انہوں نے اور کہا کہ ہفتہ کے دوپہر خوفیہ زرائع سے کچھ اور خبر ملتے ہی چندن نگر پولس کمشنریٹ کی ٹیم کاروائی شروع کردی اور پوری طرح سے پارک کو گرفت میں لیکر رات کو اچانک پولیس اس میں داخل ہوئی اور رنگِ ہاتھوں انہیں گرفتار کی ۔  مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اپنی دو بڑی وین اسٹیشن کے دوسری جانب کھڑی کی تھی اور وہیں سے عام لباس میں ادھر ادھر راستوں سے جاکر پارک کے اردگرد تلاشی مہم جاری رکھا اور تمام کارروائی مکمل ہوتے ہی رات کو حلہ بول کر اور انہیں گرفتار کی ۔ ساتھ ہی پارک کو بھی سیل کردیا ۔  کچھ مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہاں کافی دنوں سے اس واٹر پارک میں نہانے کھانے پینے موج مستی کی آڑ میں بہت سارا غیرقانونی کاروبار چل رہا تھا یہاں تک کہ ایک دو گھنٹے کے لئے کرائے کا کمرہ ہزار پندرہ سو میں دیا جاتا تھا ۔  اس اسطرح کی حرکت کی وجہ سے پورا علاقہ بدنام ہورہا تھا ۔ آج دن کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا