ناردا معاملے میں سنئیر آئی پی ایس افسر ایس ایم ایچ مرزا گرفتار سی بی آئی نے اس معاملے میں کی پہلی گرفتاری
کولکاتا26/ستمبر (محمد شبیب عالم ) ریاست میں کافی دنوں سے چل رہے ناردا اسٹنگ معاملے میں آخر کار آج سی بی آئی کو پہلی کامیابی ہاتھ لگی ۔ مغربی بنگال کے سنئیر آئی پی ایس افسر ایس ایم ایچ مرزا کو آج تین بجے کے قریب گرفتار کی ۔ گرفتاری کے ساتھ ہی اسپیشل سی بی آئی عدالت نمبر 1میں
پیش کیا گیا جہاں جج نے پانچ دنوں کے لئے یعنی 30ستمبر تک سی بی آئی حراست میں رکھنے کا حکم سنایا ۔ مرکزی تفتیشی ایجینسی (سی بی آئی ) نے ناردا اسٹنگ ٹیپ معاملے میں اس سنئیر افسر کو گرفتار کیا ۔ اس معاملے میں مرزا پہلے بھی سی بی آئی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں ۔ لیکن اب تفتیشی ایجینسی نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ واضح ہوکہ ایس ایم ایچ مرزا اس وقت بردوان ضلع کے پولیس سپریٹنڈنٹ تھے ۔ جب نارد نیوز پورٹل کے میتھیو سیموئل نے یہ اسٹنگ آپریشن کیا تھا ۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے ابتدائی تفتیش پوری ہونے کے بعد اس وقت کے ٹی ایم سی راجیہ سبھا ممبر مکل رائے ایم پی سوگتو رائے سابق ایم ایل اے مدن مترا جیسے اور کئی مغربی بنگال کی سیاست میں بڑے نام سامنے آئے تھے ۔ ام پر کئی سارے معاملے بھی درج ہوئے تھے ۔ مکل رائے فلحال بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں ۔ ناردا اسٹنگ معاملے میں جو وڈیوز وائرل ہوئے تھے اس میں دیکھایا گیا تھا کہ حکمران جماعت کے کئی قدآور رہنما کے ساتھ آئی پی ایس افسر بھی تھے جو کسی کاروباری کو فائدہ پہونچا نے کے معاملے میں روپئے لیتے دیکھائے گئے تھے ۔ یہ اسٹنگ آپریشن 2014 میں کیا گیا تھا ۔ حلانکہ یہ اسٹنگ وڈیو فوٹیج 2016 میں مغربی بنگال بدھان سبھا انتخاب سے قبل نارد نیوز پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا ۔ وڈیو جاری ہوتے ہی ریاستی سیاست میں طوفان آگیا تھا ۔ کولکاتا ہائی کورٹ کے ہدایت پر اس معاملے کی تفتیشی کاروائی سی بی آئی کو سونپی گئی ۔ سی بی آئی نے ترنمول کے 12اعلیٰ رہنماؤں کے خلاف معاملہ درج کیا ۔ جس میں ایم ایل اے اور ایم پی کے علاوہ ایس ایم ایچ مرزا بھی شامل تھے ۔

Comments
Post a Comment