پاکستان میں بھیانک زلزلہ بھاری تباہی ، اثر دہلی کشمیر ہریانہ پنجاب میں بھی ۔

 دہلی 24/ستمبر  - زلزلے کے جھٹکے منگل کی سہ پہر ساڑھے چار بجے کے لگ بھگ دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں محسوس کیے گئے۔  بتایا جارہا ہے کہ جموں و کشمیر ، چندی گڑھ وغیرہ جیسے علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔  تاہم ، اس کے مرکز کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔  اس کے ساتھ ، کہیں سے کسی بھی قسم کی املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔  معلومات کے مطابق پونچھ ، راجوری اور جموں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ اطلاع کے مطابق اس زلزلہ کا اصل مرکز پاکستان کا جاٹلان بتایا گیا ہے جو pok میرپور کے نزدیکی علاقہ ہے ۔ زلزلے کی زمینی گہرائی چالیس کیلومیٹر تھی جسکی وجہ سے اسکا اثر ہندوستان کے ان شہروں میں دیکھا گیا ہے ۔ حلانکہ ہندوستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر فلحال نہیں ملی ہے ۔ مگر پاکستان میں کافی تباہی ہوئی ہے ۔ کئی بڑی اونچی عمارتیں ملبہ میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ راستے پھٹ گئے ہی دراڑیں پڑ جانیں کی وجہ سے گاڑیاں بھی الٹ پلٹ گئی ہیں ۔ pok کے قریبی علاقہ میرپور میں چھ لوگوں کے مرنے کی بھی خبر مل رہی ہے ۔    اس سلسلے میں نوائے بنگال نیوز نے پاکستان کے ایک شہری سے تازہ صورتحال جاننا چاہاتو پتہ چلا کہ یہعلاقہ زلزلے کا مرکزی علاقہ ہے ۔ انہوں نے زلزلے کی وجہ سے راستہ پھٹنے راستوں پر دراڑیں پڑنے کی وجہ منگلہ ڈیم کی تعمیر بھی بھی بتایا ہے انہوں نے شک ظاہر کیا ہے کہ شاید اس وجہ سے بھی سڑکیں  راستوں پر دراڑیں آئی ہو ۔ انہوں نے اپنے ملک کے ساتھ ہندوستان میں بھی زلزلہ کی خبر پاکر اللہ تعالی سے رحم کی فریادیں کئے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا