اب ہندو پروہت بھتہ سمیت مختلف مطالبات کے ساتھ راستے پر کہا حکومت ہندؤں کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے ۔

 ہگلی22/ستمبر (محمد شبیب عالم )  اس ریاست میں اقلیتوں کو بھتہ دے رہی ہے ریاستی حکومت ۔ لیکن لگاتار کئی برسوں سے ریاستی حکومت سے ہندو پجاری بھتہ کےلئے مطالبات کررہے ہیں مگر آج بھی مطالبات پوری کرنے کی تو دور کی بات مطالبات سنی بھی نہیں جاتی ہے ۔    آج یہ الزام لگاتے ہوئے راستے پر اترے شری رامپور پروہت کلیان سمیتی ۔  صرف اتنا ہی نہیں آج بھتہ کا مطالبہ کے ساتھ سواستھ ساتھی (صحت ) غریب پروہتوں کے لئے مکان ، کلچرل کالج کے علاوہ درجنوں مطالبات کو لیکر ایک جلوس نکالا ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں پنڈت  پروہت شامل ہوئے جلوس کے دوران جمکر نعرے بھی لگائے ۔  اسکے بعد یہ لوگ شری رامپور کے ایم پی کلیان بنرجی کو بھی ڈیپوٹیشن دیا ۔   ڈیپوٹیشن کلیان بنرجی لینے کے بعد زبانی بھی انکے مطالبات سنے اس کے بعد انہوں نے پروہت تنظیم کو بتایا کہ میں اس کے متعلق ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے بات کرونگا ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیدی کے بولو نمبر پر آپ لوگ بھی بات کرسکتے ہیں ۔  پروہتوں نے مزید بتایا کہ آج پورے مغربی بنگال سطح سے پروہت آج کے اس تقریب میں شامل ہوئے ہیں اور ایک طرف جہاں ریاستی حکومت مسلمانوں کو بھتہ دے رہی ہے تو ہمارا بھی تو حق بنتاہے ویسے بھی ہم پروہتوں کا دوسرا کوئی روزگار نہیں ہے ۔ ہم یہی کرکے اپنے بال بچوں کی پرورش کرتے ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا