Posts

ہگلی آرم باغ میں مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف ترنمول کانگریس کی عظیم الشان جلوس مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف جمکر نعرے لگاتے دیکھائی دیئے ترنمول کارکنان و حامی ۔

Image
 

بہو کو کراسن تیل سے جلاکر مارنے کے الزام میں ساس سمیت شوہر بھی گرفتار ، ملزمین کو سخت سزا کا مطالبہ

Image
ہگلی30/ستمبر ( محمد شبیب عالم )  بہو کے جسم پر کراسن تیل چھڑک کر ساس نے جلاکر ماردی ۔  یہ واردات ہگلی ضلع کے موگرا تھانہ کے تحت سکانتو پلی کے علاقے میں پیش آیا ۔ آگ سے جھلس کر مرنے والی خاتون کانام نوپر ساہا عمر 36 سال بتایا گیا ۔   مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گیارہ سال قبل دونوں پریوار کی آپسی رضا مندی سے نوپر ساہا کی شادی موگرا کے جئے پور علاقے کا رہنے والا باشندہ سنتوش ساہا کا اکلوتا بیٹا تاپس ساہا کے ساتھ شادی ہوئی ۔ نوپر اپنے دو بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی ۔  تاپس گاڑی ڈرائیور ہے ۔  شادی کے بعد سے ہی نوپر کی ساس نوپر پر ظلم و زیادتی کرتی تھی ۔ اکثر لڑائی جھگڑے ہونے کی خبر پاس پڑوسی سنتے تھے ۔   بروز منگل شام کو 6 بجے کے قریب نوپر اپنے بیٹے کو پڑھا رہی تھی ۔ اسی دوران اسکی ساس نوپر کو کچھ کھانے کا سامان دی ۔ گھر والوں کا الزام ہےکہ کھانے میں کچھ ملایا گیا تھا ۔  نوپر کھاتے ہی بےہوش ہوگئی ۔  اسکے بعد ساس بیلا رانی ساہا کراسن تیل اپنی بہو نوپر کے جسم پر ڈال کر آگ لگا دی ۔  یہ الزام نوپر کے بھائی نے لگایا ۔ ساتھ ہی اس نے ...

باری مسجد انہدام کیس کے فیصلے پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

Image
    نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند نے بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں نامزد افراد کے حق میں دیئے گئے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس فیصلے میں زندہ بچ جانے والے تمام 32 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ”28 سال گزر جانے کے بعد بھی لوگوں نے جس انصاف کی تلاش کی تھی، وہ انصاف نہیں ملا۔ مذکورہ عدالت نے ثبوتوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا، جبکہ ابھی صرف دس ماہ قبل ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اس انہدام کو ایک مجرمانہ عمل قرار دیا تھا اور اسے قانون کی خلاف ورزی بتایا تھا۔ آخر عدالت اس نتیجے تک کیسے پہنچی کہ بابری مسجد کو منہدم کرنے کی کوئی سازش نہیں رچی گئی تھی،یہ سب کچھ اچانک عمل میں آیا، اسے پہلے سے منصوبہ بند نہیں سمجھا جاسکتا۔ رام جنم بھومی تحریک اور رتھ یاتھرا کا آغاز ایل کے اڈوانی کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ انہیں اس کیس کاملزم بنایا گیا تھا جوکیس عین مسجد کی جگہ پر ایک مندر تعمیر کرنے کے مشن کے سوا کچھ...

بابر مسجد شہادت مقدمہ آزاد ہندوستان کی تاریخ کا دوسرا سیاہ دن ہے جب اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی، گلزار اعظمی

Image
ممبئی 30 ستمبر 2020 بابری مسجد شہادت مقدمہ میں آج 28 سالوں کے طویل عرصہ کے بعد سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 32 ملزمین کے خلاف قائم مقدمہ میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے تمام ملزمین کو باعزت بری کردیا  جس میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی،مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اوما بھارتی، یو پی کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ ودیگر شامل ہیں۔ خصوصی سی بی آئی جج ایس کے یادونے تمام ملزمین کو نا کافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے نا صرف بری کردیا بلکہ اپنے فیصلہ میں یہ بھی کہا کہ بابری مسجد شہید کرنے کی سازش نہیں رچی گئی تھی۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دن آزاد ہندوستان کی تاریخ کا دوسرا سیاہ دن ہے جب ملک کی اقلیت کے ساتھ دن کے اجالے میں ناانصافی کی گئی،پہلا سیاہ دن وہ تھا جب سپریم کورٹ کے حکم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسجد کو شہید کردیا گیا تھا۔ گلزا ر اعظمی نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ دن دھاڑے کیسے کارسیو...

بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی کی شکست سبھی ملزم بری

Image
اٹھائیس 28 سال پرانے بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے ۔ عدالت نے اڈوانی ، جوشی ، اوما بھارتی ، کلیان سنگھ ، نرتیہ گوپال داس سمیت سبھی 32 ملزمین کو بری کردیا ہے ۔ جج ایس کے یادو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد ڈھانچہ منہدم کرنے کا واقعہ پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا ۔ فیصلہ سناتے ہوئے جج ایس کے یادو نے کہا کہ وی ایچ پی لیڈر اشوک سنگھل کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ متنازع ڈھانچہ گرانے کا واقعہ پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا ۔ یہ واقعہ اچانک پیش آیا تھا ۔خیال رہے کہ سیشن ٹرائل نمبر 344/1994, 423/2017  اور 796/2019 حکومت بنام پون کمار پانڈے و دیگر ملزمین معاملہ میں سبھی فریقوں کی سماعت 16 ستمبر کو ختم ہوئی تھی اور اس کے بعد 30 ستمبر 2020 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ بابری مسجد انہدام معاملہ میں کل 49 ملزمین تھے ، جن میں سے 32 فی الحال زندہ ہیں اور 17لال کرشن اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، کلیان سنگھ ، اوما بھارتی ، ونے کٹیار ، سادھوی ریتنبھرا ، مہنت نرتیہ گوپال داس ، ڈاکٹر رام ولاس ویدانتی ، چنپت رائے ، مہنت دھرم داس ، ستیش پردھان ، پون کمارے پانڈے...

سیالدہ سے اسٹیشن سے ہاکروں کو ہٹانے کےخلاف مظاہرہ ہاکروں نے خودکشی کی دی دھمکی

Image
کولکتہ ، 29 ستمبر ۔  کورونا پھیلنے کی وجہ سے سیالدہ اسٹیشن بند کردیا گیا ہے۔  لوکل ٹرین خدمات معطل کردی گئیں ، سیالدہ اسٹیشن پر مسافروں کی آمد روک دی گئی ہے۔  اس کے نتیجے میں ، سیالدہ اسٹیشن کے مختلف پلیٹ فارمز پر ہاکر اسٹالز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔  اب سیالدہ ساؤتھ برانچ کے تمام پلیٹ فارمز سے ہاکر اسٹالز کو ہٹا دیا گیا ہے۔  تو ہاکر ناراض ہیں۔  ہیکرز نے زبردستی ہٹانے پر خودکشی کی دھمکی دی ہے۔  ریلوے انتظامیہ کی ہاکر ہٹاؤ مہم کے خلاف INTUC نارتھ کولکتہ کے ضلعی صدر مانس چکورتی کی سربراہی میں ہزاروں ہاکروں نے سیالدہ اسٹیشن کا محاصرہ کیا ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے ریلوے پولیس کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی سیالدہ اسٹیشن کمپلیکس میں موجود تھی۔  ہاکرز نے انخلاء کی شدید مخالفت کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ اگر انہیں زبردستی بے دخل کردیا گیا تو وہ ڈی آر ایم کے سامنے جسم کو آگ لگا کر خود کو جان سے مار ڈالیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے پیشگی اعلان کے بغیر سیالدہ ساؤتھ برانچ میں سارے ہاکر اسٹال گذشتہ اتوار کو لگائے گئے تھے۔  ...

دھرمتلہ میں غیر منظم مدرسہ اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ پولیس کے ساتھ جھڑپ پچاس سے زائد زخمی

Image
کولکتہ ، 29 ستمبر ۔  کولکتہ کے دھرمتلہ میں بڑے پیمانے پر ہاتھا پائی ہوئی ہے ۔ جس میں غیر منظم مدرسہ اساتذہ نے احتجاج کیا ہے۔  جب پولیس نے احتجاج کرنے والے مدرسہ اساتذہ کو روکنے کی کوشش کی تو اساتذہ مشتعل ہوگئے۔  اس کی وجہ سے  پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔  50 سے زیادہ اساتذہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔  مغربی بنگال ریکوگنائز ان ایڈیڈ  مدرسہ اساتذہ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری اسدوزمان نے  بتایا کہ آج ہم نے پولیس کو اطلاع دینے کے بعد پریس کلب کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔  اس میں سیکڑوں اساتذہ آئے لیکن پولیس نے ہمیں زبردستی ہٹانے کی کوشش کی ۔  ہم پر  جوتوں سے  ماراگیا ۔ گنڈے   برسائے گئے ۔     ایک طرف ریاستی حکومت تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کو پورا نہیں کررہی ہے اور دوسری طرف پولیس اہلکاروں کے ذریعہ مسلسل ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  زخمی ہونے والے 50 افراد میں سے دس اساتذہ  شدید زخمی ہوئے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں کل 235 منظور شدہ غیر منقول مدرسوں میں 40،...