بنگال میں نفرت کی سیاست کرنے والے کا وجود خطرے میں : دیبو برتا بسواس


 ہگلی15/مئی (محمد شبیب عالم ) آج بانسبیڑیا میں اسلامیہ گوٹس کمیٹی (بکری منڈی ) کی جانب سے دی گئی دعوتِ افطار کے دوران چنسورہ موگرا بلاک ترنمول کانگریس کے سابق صدر نے یہ باتیں کہی ۔  بانسبیڑ یہ کی یہ کمیٹی یوں تو بکری منڈی کہلاتی ہے مگر یہاں فلاحی کاموں میں ان سے آگے کوئی نہیں ہے ۔ معزور ، مظلوم بیوہ اور دیگر بہت سارے ضرورت مندوں کے لئے ہمیشہ کھڑا رہتے ہیں یہ اسلامیہ گوٹس کمیٹی والے ۔ کہنے کوتو اسکے ارکان کم پڑھے لکھے ہیں ۔ مگر ہمیشہ سے ہی قابل لوگوں کی عزت کرنا اولین ترجیح دیتے ہیں ۔ تعلیم ترقی کے لئے ہمیشہ بچوں کو گارجین کی حمایت میں ہاتھ پھیلائے آگے رہتے ہیں ۔ آج رمضان المبارک کے نووے روزے کے دن قریب چار سو افراد کو دعوت دیئے ۔ اس میں تمام ملی ادبی سماجی لوگوں کے ساتھ سیاسی افراد بھی شامل ہوئے ۔ روزہ سے فارغ ہونے کے بعد چنسورہ موگرا بلاک کے سابق صدر دیبو برتا بسواس نے سترہویں لوک سبھا سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب ہندوستان سے نفرت کی سیاست کرنے والے کا وجود خطرے میں ہے ۔ اب ملک میں ممتا بنرجی کی حکومت بننے جارہی ہے ۔  بی جے پی کو اسکی بھنک لگ گئی ہے اور یہی وجہ یہ کہ آئے دن بنگال کے مختلف حصوں میں دنگا جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مگر وہ بھول رہے ہیں کہ ترنمول کانگریس بیالیس کی بیالیس سیٹوں پر جیت رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ ہگلی ضلع سے ڈاکٹر رتنا دے ناگ اس بار پہلے سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب ہونگی اور یہاں سے بی جے پی کی امیدوار لاکٹ چٹرجی کو بوری طرح سے شکست ہوگی ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same