ڈانکونی میں بس اور ٹرک آپس میں ٹکڑا گئی گیا مسافر زخمی ڈرائیور خلاسی سمیت کئی لوگوں کی حالت نازک ۔




 ہگلی9/مئی (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے ڈانکونی دہلی روڈ پر بس اور ٹرک آمنے سامنے ٹکڑا جانے سے گیارہ مسافر زخمی 
  ۔ ان میں خواتین ڈرائیور اور خلاسی کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ انہیں کولکاتا کسی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ یہ حادثہ ڈانکونی تھانہ کے تحت دہلی روڈ ماکھلا رگوناتھ پور پر پر پیش آیا ہے ۔ اس حادثے کی وجہ سے دہلی روڈ پر آمدورفت گھنٹوں متاثر ہواہے ۔ بعد میں ڈانکونی تھانے کی پولیس موقعے پر پہونچ کر حالات قابو میں کی ہے ۔  پولیس و مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے نوبجے کے قریب دہلی روڈ پر ایک دس پہیہ والی ٹرک جو اتر پاڑہ کی طرف جارہی تھی ۔ اسی دوران سامنے سے بھگوتی پور کے جانب جانے والی مسافروں سے بھری بس اچانک سے ٹکڑا گئی ۔ اترپاڑہ بھگوتی پور روٹ کی بس میں کل 35 مسافر سوار تھے ۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقعے پر پہونچ گئے اور ان زخمیوں کو اترپاڑہ اسٹیٹ جنرل اسپتال اور شری رام پور والس اسپتال میں بھرتی کرایا ۔ بعد میں کچھ عورتوں ڈرائیور اور خلاسی کی حالت دیکھکر انہیں کولکاتا کسی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ ٹرک کا ڈرائیور توازن کھو بیٹھا تھا ۔ پہلے بس کو ٹکر مارا حالانکہ اس نے بہت کوشش کی تھی بچانے کی ۔ اسکے بعد راستہ کنارے ایک گمٹی کو دھکا مار دیا ۔ ٹرک پولیس کے قبضے میں ہے ۔ پورے معاملے کی تفتیش پولیس کررہی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same