آج وزیر اعلیٰ گوڑاپ میں آٹھویں انتظامیہ اجلاس سے خلاف کریں گی ۔
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی26/اگست (محمد شبیب عالم ) ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گزشتہ کئی ہفتوں سے ریاست کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہی ہیں اور وہاں کے ضلع انتظامیہ سے اہم موضوع پر تبادلہ خیال کررہی ہیں ۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج بروز منگل دوپہر دوبجے ہگلی ضلع کے گوڑاپ کانساری پور علاقے کے میدان میں آرہی ہیں جہاں انتظامیہ کے ساتھ آٹھواں اجلاس سے خطاب کریں گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ آخری دفعہ 20/مارچ 2018 کو اسی میدان میں آئیں تھی ۔ آج کی تقریب کو لیکر پولیس انتظامیہ چوکس نظر آرہی ہے ۔ آڈیٹوریم کا کام بڑے ہی تیزی کے ساتھ چل رہا ہے ۔ ادھر ممتابنرجی کی آمد کو لیکر ترنمول کارکنان میں جوش دیکھا جارہا ہے ۔ راستے کے دونوں کناروں پر ترنمول کا جھنڈا لگانے میں مصروف ہیں ۔ ساتھ ہی یہ بھی سناجارہاہے کہ وزیر اعلیٰ سڑک کے راستے ہی یہاں آئیں گی ۔ جسکی وجہ سے ترنمول کارکنان انکی آمد پر راستے کے دونوں کناروں پر پھولوں سے استقبال کریں گے ساتھ ہی سنکھ اور الو کی آواز بلد کرکے انکا استقبال کریں گے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment