بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل میں لگا سسپینشن آف ورک کا نوٹس تین ہزار مزدور بےروزگار ۔

 ہگلی27/اگست (محمد شبیب عالم ) آج دن کو گیارہ بجے بی شفٹ میں اچانک اس جوٹ مل انتظامیہ سسپینشن آف ورک کا نوٹس لگا دیا ۔ جسکی وجہ سے تین ہزار مزدور بےروزگار ہوگئے ۔ اس خبر سے مزدور علاقے میں مایوسی چھائی ہوئی ہے ۔  اس معاملے میں مزدوروں سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ اتوار کی رات ڈرائنگ ڈپارٹمنٹ میں مزدور اور مل کے صاحب کے ساتھ پہلے تکرار ہوئی اور بات گالی گلوچ تک پہونچ گئی کچھ لوگوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوگئی ۔  اس بات کی خبر جب مل انتظامیہ تک پہونچی مل انتظامیہ تین مزدور رتن ساؤ  پی راجو اور اور ایک مزدور کو گیٹ باہر کردیا ۔ ا نکے خلاف مل گیٹ پر نوٹس بھی لگادیا ۔ اسکے بعد مزدوروں نے کام بند کردیا ۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ مل کے جس اسٹاف سبرتو رائے عرف ڈی کے نے مزدوروں کے ساتھ زیادتی کیا ہے اور کام کے دوران ان مزدوروں کو گالی گلوچ کیا ۔ وہ اکثر مزدوروں کو کام کو لیکر حراساں کرتارہتاہے ۔ اس رات بھی مزدوروں کو برا بھلا کہرہا تھا ۔ جسکی وجہ سے یہ تینوں مزدور غصے میں آگئے اور جھڑپ ہوگئی ۔ آج بی شفٹ کے بعد سے آہستہ آہستہ مکمل طور سے دو نمبر یونٹ بند ہوگیا ۔ مزدوروں کا مطالبہ ہےکہ مل لا صاحب غلطی کیا ہے سزا اسے ملنے کے بجائے مزدور کو گیٹ باہر گیا گیا ۔ اس اسٹاف کو بھی گیٹ باہر کرنا ہوگا ۔  ادھر دیکھا گیا کہ مزدوروں کا مطالبہ ماننے کے بجائے خود ہی مل گیٹ پر سسپینشن آف ورک کا نوٹس لگادیا ۔ مزدوروں کے درمیان غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا