یکم ستمبر سے کولڈ اسٹوروں میں رکھے آلو کے کرائے میں اضافہ کاروباروں نے غیر معینہ مدت کےلئے ہڑتال میں جانے کی دی دھمکی ۔

ہگلی30/اگست (محمد شبیب عالم ) یکم ستمبر سے کولڈ اسٹوروں میں رکھے گئے آلو کے کرائے میں اضافہ ہونے جارہا ہے ۔ زراعتی دفتر کے ہدایت پر ساؤتھ بنگال میں فی کونٹل آلو کے کرائے میں 9روپئے کا اضافہ ہونے جارہا ہے ۔ یہ بات کولڈ اسٹوریج ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر ترون کانتی گھوش نے بتاتے ہوئے کہا کہ اس اضافے کے ساتھ اب 148 روپئے کی جگہ 157روپئے ہوجائے گا ۔   بتایا جاتا ہے کہ آخری وقت میں اسطرح سے اچانک کرائے میں اضافہ کرکے کاروباروں کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جسکے خلاف پرگتی سیل آلو بیبسائی سمیتی راستے پر اتری ہے ۔ اس معاملے میں سمیتی کے ریاستی سیکریٹری لال موہن مکھرجی کا کہنا ہے کہ اگر اضافی کرایا واپس نہیں لیا گیا تو ہم آئندہ 2ستمبر سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کریں گے ۔ اس ہڑتال میں ریاست کے بیس ہزار کاروباری حصہ لینگے اور اگر ایسا ہوا تو ریاست کے عام لوگوں پر ایک اور مہنگائی کا بوجھ بڑھےگا ۔ پھر ایک بار آلو کی قیمتیں آسمان چھونے لگے گی ۔ ساتھ ہی جو کسان کولڈ اسٹوروں میں آلو کی بیج رکھے ہیں ان پر بھی مہنگائی کی مار پڑے گی ۔ انکا بھی کرائے میں اضافہ ہوجائے گا ۔ اگر وقت رہتے اس جانب توجہ نہیں دی گئی تو ایک بار پھر غریبوں کا سبزی آلو انکے کھانے کی پلیٹ سے دور ہوجائے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same