بنڈیل ترنمول لیڈردلیپ رام قتل معاملہ میں اور تین لوگ گرفتار چندن نگر پولیس کمشنریٹ کی بڑی کامیابی لیکن ماسٹر مائنڈ اب بھی فرار ۔
ہگلی24/اگست (محمد شبیب عالم ) ہگلی کے بنڈیل میں ترنمول رہنماء دلیپ رام کے قتل معاملہ میں تین اور لوگوں کو آج گرفتار کی چندن نگر کمشنریٹ پولیس ۔ یہ انکی بڑی کامیابی بتائی جارہی ہے ۔ اس سے قبل اس قتل کے معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ اسطرح سے اب تک دلیپ رام کے قتل میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ ان تینوں کے یہاں سے دو عدد پائپ گن ایک عدد 7ایم ایم پستول چار عدد لائف کارتوس 7عدد 7mm کارتوس ایک عدد خالی کارتوس برآمد کیا گیا ہے ۔ جو قتل میں استعمال کیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ پولیس تحقیقات میں میں اسی دن سے لگی ہوئی تھی جس میں بتا چلاہےکہ قتل کی ماسٹر مائنڈ شکونتلہ دیوی جو پولیس کے سی آئی ڈی دفتر میں ایک ای ایس آئی اتپل گپتا کے ساتھ رابطہ تھا وہ اسکی مخبیری کرتا رہتا تھا ۔ اس اے ایس آئی کو سسپینڈ کیا گیا ہے ۔ واضح ہوکہ گزشتہ 29جون کی صبح بنڈیل اسٹیشن کے پانچ نمبر پلیٹ فارم پر ٹرین پکڑنے جانے کے دوران ریل لائن پر ہی پیچھے سے شرپسندوں گولی بلکل جیرو پوئنٹ سے مار دیا تھا ۔ دلیپ بنڈیل گرام پنچایت کا سابق پردھان تھا دلیپ رام ۔ اس واردات کے بعد سے ہی بی جے پی کے خلاف قتل کا الزام لگنے لگاتھا ۔ اس معاملے کی پولیس کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی سنجے مشرا اور ارجن سنگھ کو گرفتار کر لی تھی پولیس ۔ اسکے بعد آج ٹیپر محمد نسیم عرف گڈڈو بیدناتھ رائے اور منگل یادو کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس قتل کی ماسٹر مائنڈ شکوندی تلادیوی عرف سمند ری یادو ابھی بھی فرار ہے ۔ آج انکی گرفتاری کے بعد پتہ چلا ہےکہ بنڈیل موڑ کے قریب ایک کو لیکر معاملہ سامنے آیا تھا ۔ جس میں دیوی بھی خود کو دعویدار سسمجھتیتھی ۔ لیکن اس زمین کے معاملے میں دلیپ رام بھی جڑگیا جسکی وجہ سے یہ زمین سکونتلہ کے ہاتھ سے نکل گیا ۔ جسکی وجہ سے سکونتلہ دلیپ رام سے بدلہ لینے اور راستے سے ہٹانے کی تیاری شروع کردی اور سپاری کیلر کے ہاتھوں دلیپ رام کا دن کے اجالے میں ہی قتل کروادی ۔ لیکن ادھر دلیپ کے قتل معاملے میں اسکی بیوی و بنڈیل پنچایت کی موجودہ نیتو سنگھ پہلے بی جے پی والوں پر الزام لگائی تھی اس بات سے ابھی بھی انکار نہیں کررہی ہے چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے کمشنر ہمایوں کبیر وہ ابھی بھی اس جانب توجہ دیئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ دلیپ رام کا قتل کرنے کے لئے تین سپاری کیلر کو سپاری دیا گیا تھا اور ان تینوں کے ساتھ تین لاکھ روپئے دینے کی بات کی گئی تھی جس میں ڈیڑھ لاکھ کام سے پہلے دے دیا گیا تھا اور ڈیڑھ لاکھ روپئے کام ختم ہونے کے بعد دیا جائے گا ۔ ان سے پتہ چلا ہےکہ ابھی انکا ڈیڑھ لاکھ روپیہ ملنا باقی ہے ۔

Comments
Post a Comment