پی آئی بی،کولکاتا کے ذریعہ مدنا پور میں یک روزہ میڈیا ورکشاپ ’وارتالاپ‘ کا اہتمام
کولکاتا‘30/اگست، 2019:
پریس انفارمیشن بیورو، کولکاتا کے ذریعہ مرکزی حکومت کی بہبودی اسکیموں سے متعلق صحافیوں اور عوام کو بیدار کرنے کیلئے مغربی بنگال کے مغربی مدنا پور ضلع مدنا پور میں یک روزہ میڈیا ورکشاپ ’وارتالاپ‘ کا اہتمام کیا گیا۔ پی آئی بی، کولکاتا کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل محترمہ جین نامچو نے اس موقع پر کہا کہ اس ورکشاپ کا اصل مقصد یہ ہے کہ ابلاغ کو ذرائع کی مدد سے مرکزی حکومت کے ذریعہ اخذ کردہ بہبودی اسکیموں سے متعلق عوام کو بیدار کیا جائے۔ محترمہ نامچو نے صحافیوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود پر مشتمل مرکزی حکومت کے ذریعہ جتنے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ان سبھی سے متعلق تفصیلی طور پر لکھیں تاکہ عوام فوائد حاصل کرسکیں۔
مغربی مدنا پور کے ایک سینئر صحافی شری کماریش گھوش نے اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ وہ پی آئی بی سے فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر عوام شہریوں کو تحریر طور پر بتائیں کہ وہ کس طرح ان بہبودی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سابق ریجنل ڈائرکٹر، سی بی ایف سی شری دیباندو داس نے رواں سال گاندھی جی کے 75واں سال منانے کے منصوبے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی اس زمانے میں ایشیا کے پہلے رہنما تھے جنہوں نے عدم تشدد کی آواز بلند کی۔ تحریک آزادی میں ان کی حصہ داری سے سبھی واقف ہیں۔ انہوں نے امن و امان کا پیغام دیا۔ ہم صحافیوں کو بھی ان سے کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
یوبی آئی کے لیڈ بینک منیجر، مغربی مدنا پور، شری دیبوجیندرو سرکار اور نبارڈ کے اسسٹنٹ جنرل منیجر، شری نیرج نن بھوئیاں ، مغربی مدنا پور نے کہا کہ خود انحصار گروپوں کیلئے بہت سارے قرض کی فراہمی کی گئی ہے جن میں دیہی ترقیات فنڈ، ڈیری ڈھانچہ ترقیات فنڈ، مچھلی پالن ایکوا کلچر ترقیات فنڈ، کارپوریشن لون، نیشنل لائف اسٹائل مشن، ایگری- مارکیٹنگ انفرااسٹرکچر اسکیم اور فصل بیمہ یوجنا وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے مزید اطلاع دی کہ نظام میں شفافیت اور سہولتوں کے پیش نظر تمام خود انحصار گروپوں کو ’ای- شکتی پروگرام ‘ کے تحت لایا گیا ہے۔ این وائی کے ، مغربی مدنا پور کی ضلع نوجوان کوآرڈی نیٹر شریمتی ساتھی رائے نے کہا کہ نہرو یووا کیندر، مغربی مدنا پور کے ذریعہ پرابھات پھیری، ڈور ٹو ڈور مہم ، سائیکلنگ، میراتھن، یوگا وغیرہ جیسی کارکردگیوں کو انجام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید اطلاع دی کہ وزیراعظم کے ذریعہ ’’فٹ انڈیا تحریک‘‘ کی شروعات ہوئی ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو، کولکاتا کے جوائنٹ ڈائرکٹر شری اجے مہامیا نے ورکشاپ کے دوران منعقدہ مباحثہ سیشن کی نظامت کی اور اس موقع پر متعدد کئے گئے سوالات کا تشفی بخش دیا۔ نیز آر این آئی سے متعلق بھی سوالات کئے گئے جن کا جواب انہوں نے دیا۔
ورکشاپ میں جھاڑ گرام اور مغربی مدنا پور سے تقریباً 70 صحافیوں نے شرکت کی۔ پی آئی بی، کولکاتا کی ڈپٹی ڈائرکٹر شریمتی چترا گپتا نے ورکشاپ کی نظامت کرتے ہوئے اغراض و مقاصد کو اجاگر کیا۔ آخر میں انہوں نے اظہار تشکر بھی پیش کیا۔ شری سنتانو سنہا نے اس موقع پر آڈیو ویژیول پیشکش کی ذمہ داری بحسن و خوبی نبھائی۔

Comments
Post a Comment