مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم کررہے ہیں آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی : دگ وجئے سنگھ

 کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک متنازع بیان دیا ہے ۔ ان کے اس بیان پر سیاسی ہنگامہ آرائی شروع ہوسکتی ہے ۔ ہفتہ کو ایک پروگرام میں دگ وجے سنگھ نے دعوی کیا کہ انٹر سروسز انٹلی جنس ( آئی ایس آئی ) کیلئے آج کے وقت میں مسلمان سے زیادہ غیر مسلم جاسوسی کرتے ہیں ۔
نیوزی ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے کہا کہ بجرنگ دل ، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) آئی ایس آئی سے پیسہ لے رہی ہے ، اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم پاکستان کی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کررہے ہیں ، اس کو ہمیں سمجھنا چاہئے ۔  ریاست کے بھینڈ ضلع میں ایک پروگرام میں بولتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے ملک کی معیشت کو لے کر بھی مودی حکومت پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں معیشت خراب ہورہی ہے ، نوکریاں بھی نہیں ہیں ، حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے آر بی آئی سے فنڈ لے کر کام کررہی ہے ۔ حکومت کو سب کچھ چھوڑ کر فی الحال معیشت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے  ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same