ہگلی کا بدنام زمانہ ٹوٹن بسواس اپنے دو شاگردوں کے ساتھ آخرکار پکڑا گیا ابھی بہت کام باقی ہے : ہمایوں کبیر

 ہگلی25/اگست (محمد شبیب عالم ) چنسورہ کے زرعی فارم کے علاقے سے بدنام زمانہ مشہور بدمعاش ٹوٹن بسواس کے ساتھ کل تین شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انکے یہاں سے بارہ عدد 
پستول ایک عدد کاربائن ایک عدد اسٹین گن کے ساتھ 35 راؤنڈ گولیاں برآمد کی گئی ہے ۔ ٹوٹن کے ساتھ اسکے دو شاگرد کشور بسواس عرف لیمو اور پربیر منڈل گرفتار کئے گئے ہیں ۔ ٹوٹن پر پہلے سے ہی سات مقدمے چل رہے ہیں قتل  خون ڈکیتی وصولی جیسے درجنوں معاملے میں یہ ملوث ہیں ۔   ہگلی ضلع چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے آج ایک پریس کانفرنس کرکے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار کیا گیا ٹوٹن چنسورہ کے روندر نگر علاقے کا ڈان کے نام سے جانا جاتاہے ۔ اسکے خلاف سات سے آٹھ قتل و خون کا معاملہ ہے اسکے علاوہ ایسے بہت سے دیگر معاملے میں وہ ملوث ہے ۔ وہ روندر نگر علاقے میں اپنے گھر پر بیٹھکر سی سی ٹی وی کی مدد سے لوگوں پر نظر رکھتا تھا ۔ پولیس ان تمام سی سی ٹی وی کو بھی ضبط کرلی ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ گزشتہ 13اور 14جولائی کی رات پولیس کمشنریٹ کی ٹیم خفیہ ذرائع سے اطلاع پاکر اسے گرفتار کرنے گئی تھی ۔ مگر اس رات اس نے اے سی پی جشپریت سنگھ اور اے سی پی ڈی ڈی گلام سرور ساتھ ہی ڈی سی پی کرنن کو نشانہ بناتے ہوئے 35سے چالیس راؤنڈ گولیاں چلاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا ۔  اسکے بعد سے ہی پولیس اس پر لگاتار نظریں ٹکائے بیٹھی تھی ۔   گزشتہ کل رات کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ٹوٹن اور اسکے ساتھی چنسورہ کے زرعی فارم جہاں دھان کی ریسرچ ہوتی ہے وہیں چھپا بیٹھا ہے ۔ اسی وقت پولیس وہاں پہونچ گئی اور ٹوٹن سمیت دو اور کو گرفتار کی اس وقت ٹوٹن کے کچھ اور شاگرد بھی وہاں تھے جو بھاگنے میں کامیاب ہوگئے پولیس انکی تلاش میں لگی ہوئی ہے ۔ ٹوٹن پہلے بھی جیل کپ ہوا کھاچکاہے ۔ ابھی ایک ڈیڑھ سال قبل ہی رہا ہوکر آیا تھا ۔ ہمایوں کبیر نے کہا کہ آج اسپیشل عدالت میں انہیں پیش کرکے ریمانڈ پر لیا گیا ہے اب ان سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same