رانو کی درد بھری داستاں کیوں گاتی تھی ریلوے اسٹیشن پر گانا ۔
ریلوے اسٹیشن پر لوگ رک رک کراس خاتون کے نغمے سنتے تھے اور ان کی آواز کو اتنا پسند کیا جاتا تھا کہ وہ اسے کچھ نہ کچھ دے کرجاتے تھے۔ جادوئی آوازسن کر کوئی بھی انہیں نظراندازنہیں کرسکتاہے لیکن پھر بھی یہ خاتون اتنی گمنام تھی وہ ریلوے اسٹیشن پربھیک مانگ کر اپنا پیٹ بھرتی تھی۔ تاہم ، آخر کارایک ویڈیو اورسوشل میڈیا کی طاقت نے اسے وہ چیز دلادی جس کی وہ مستحق تھیں۔ اب تک آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ ہم رانو منڈل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہمیش ریشمیا کی مدد سے ، ریلوے اسٹیشن پر گانے والی یہ خاتون اب فلموں میں پلے بیک گلوکار کے طور پر نظر آئیں گی۔ حال ہی میں ، رانو نے اپنی ایک تکلیف دہ کہانی سنائی ہے ۔ رانو منڈل،حال ہی میں ،سونی ٹی وی پر رئیلٹی شو 'سپر اسٹار سنگر' میں بطور مہمان خصوصی آئیں۔ شومیں ہمیش ریشمیا بھی ہیں، جن کے ساتھ رانو بالی ووڈ میں قدم جما رہی ہے۔ شو کے میزبان جئے بھنوشالی نے رانو سے پوچھا کہ آپ ریلوے اسٹیشن پراس طرح کے گانے کیوں گاتے تھے؟ رانو نے اس سوال کا جواب قہقہہ لگاکردیا ، لیکن ان کی کہانی سننے کے بعد وہاں موجود تمام افراد جذباتی ہوگئے۔ رانو نے کہا ، 'میں ریلوے اسٹیشن پراس لیے گاتی تھی کیونکہ میرے پاس رہنے کے لئے مکان نہیں تھا اور میں صرف گانا گا کر اپنا پیٹ بھراکرتی تھی،کوئی بسکٹ دیتا تھا تو کوئی کچھ پیسے دیتاتھدیتاتھا ۔
Comments
Post a Comment