بایاں بازو طلبہ تنظیم احتجاج کے دوران بانسبیڑیا کا قادر حسین بھی گرفتار آج ضمانت مسترد

ہگلی14/ستمبر (محمد شبیب عالم ) گزشتہ کل بایاں بازوں طلبہ تنظیم کے جانب سے نبننو ڈیپوٹیشن دینے جانے کے دوران ہوڑہ کے ملک پھاٹک علاقے میں پولیس اور بایاں بازوں طلبہ تنظیم کے ساتھ زبردست جھڑپ ہوگئی جس میں کافی تعداد میں طلبہ تنظیم کے ممبران و کارکنان زخمی ہوگئے ۔ درجنوں کی تعداد میں زخمی حالت میں راستے پر پڑے دیکھے گئے ۔ اس دوران بتایا گیا کہ پولیس کی لاٹھی چارج کی وجہ سے زیادہ تر لوگ زخمی ہوئے ۔ ساتھ ہی پولیس کئی سارے طلبہ تنظیم کے ممبران کو گرفتار بھی کی جس میں بانسبیڑیا کے رہنے والے قادر حسین جو ڈی وائی ایف آئی ہگلی ضلع سیکریٹریٹ کے ممبر ہیں انہیں بھی پولیس گرفتار کرکے لاک اپ میں رکھی ہے ۔  آج بانسبیڑیا سی پی آئی ایم کے سابق کونسلر ذوالفقار علی کے قیادت میں پانچ رکنی ٹیم ہوڑہ عدالت میں قادر حسین کو رہا کروانے (ضمانت   ) گئ ۔  ذولفقار علی نے بتایا کہ آج قادر کا بیل پیٹیشن مسترد کردیا گیا اور آئندہ 16ستمبر بروز سوموار کو سنوائی کی نئی تاریخ رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے اور بتایا کہ آج صبح سے قادر حسین کو عدالتی حراست میں رکھا گیا تھا اسکے بعد بیل مسترد ہونے کے بعد ہوڑہ جیل میں منتقل کردیا گیا ۔   واضح ہوکہ گزشتہ 12ستمبر کو بایاں بازوں طلبہ تنظیم کے جانب سے نوکری صنعت اور کئی مطالبات کو لیکر ہگلی کے سنگور سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں بایاں محاز طلبہ تنظیم کے لیڈران ممبران و کارکنان شریک ہوئے ۔ اس دن یہ لوگ رات گئے ہوڑہ اسٹیشن پہونچے وہاں کچھ گھنٹے گزار نے کے بعد جمعہ یعنی 13ستمبر کو نبننو کے لئے روانہ ہوئے ہی تھے کہ راستے میں ہی یعنی نبننو سے تین کیلو میٹر پہلے ہی انہیں روک دیا گیا اور اسکے بعد جو کچھ بھی ہوا وہ حیران کردینے والا تھا ۔ ادھر قادر حسین کی گرفتاری سے بانسبیڑیا سی پی ایم آئی کے خیمے میں غم و غصے کا ماحول بنا ہوا ہے ۔  حالانکہ گزشتہ کل ہوڑہ میں جو ہوا اسکے متعلق کسی کے خلاف کچھ نہ بولتے ہوئے ذولفقار علی نے کہا کہ غلطی کس میں تھی کون کیسا سلوک کیا ٹی وی کے پردے پر پوری دنیا دیکھی ہے ۔  اس پانچ رکنی ٹیم میں ذولفقار کے علاوہ کامریڈ ماسٹر ارشد علی کامریڈ شاہد حسین ماسٹر کامل حسین اور بانسبیڑیا 19نمبر وارڈ موجودہ کونسلر کے شوہر سرف الدین شامل تھے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same