پارٹی کے کسی بھی کارکنان کے خلاف شکایت ہوتو ان پر بھی کارروائی ہونی چاہئے : پربیر گھوشال
ہگلی15/ستمبر (محمد شبیب عالم ) " دیدی کے بولو " عوامی بیداری مہم کے دوران اتر پاڑہ کے ترنمول ایم ایل اے پربیر گھوشال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاست کے عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سیدھے فون کرکے شکایات کرنے کی بات کہی ہیں ۔ میں اتناکہوں گا کہ اگر ہمارے خلاف ہو چاہے ہم کسی بھی ترنمول پارٹی کرنے والے کے خلاف شکایت ملے تو پارٹی کے اعلیٰ عہدداران کے خلاف بھی تحقیقات کروانا چاہئے تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ ترنمول پارٹی میں سب کے ساتھ یکساں طور پر سلوک کیا جاتا ہے ۔ دیدی کے بولو عوامی بیداری مہم کا آج دو ماہ ہوگئے اس درمیان کافی تعداد میں لوگوں نے دیدی کے بولو نمبر پر رابطہ کئے ہیں اور اسکا بہتر نتیجہ بھی ہم سب کے سامنے پیش آچکے ہیں ۔ کافی لوگ فیضیاب بھی ہورہے ہیں ۔ پربیر گھوشال اترپاڑہ میونسپلٹی کے 23نمبر وارڈ میں آج دن بھر عام لوگوں سے جاکر ملے انکی باتیں شکایت بھی سنے ۔ اس درمیان کافی تعداد میں لوگوں نے اپنی اپنی باتیں بھی رکھی ۔ کئی جگہوں پر انہیں عام لوگوں کے احتجاج کا بھی سامنا کرنا پڑا بارش کے پانی کی نکاسی پینے کے لئے صاف پانی ڈرین نالوں کی صفائی سسٹم میں خامی جیسے بہتوں مسائل کو لیکر لوگوں میں ناراضگی دیکھی گئی ۔ ساتھ ہی لوگوں نے میونسپلٹی کے چئیرمین دلیپ یادو کے خلاف شکایت کیا کہ وہ علاقے میں بہت کم آتے ہیں ۔ ہم اپنی شکایت کریں تو کس سے کریں ۔ لوگوں کی تمام طرح کی شکایت سننے کے بعد ایم ایل اے پربیر گھوشال لوگوں کو مسائل حل کردینے کا یقین دہانی کرایا ساتھ ہی وہ اپنے لوگوں سے بولے کہ آپ عوام کے درمیان جائیں اور انکے مسائل سنیں اور حل کریں ۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو دیدی کے بولو کارڈ دیا اور اس نمبر پر شکایت کرنے کو بھی کہا ۔ انہوں نے آخر میں ایک بات کہا کہ میونسپلٹی کے کونسلر پنچایت کے مکھیا کے خلاف کچھ لوگ بدسلوکی کررہے ہیں وہیں دوسری جانب سے یہ شکایت آرہی ہےکہ کونسلر پنچایت ممبران عام لوگوں کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آرہے ہیں ۔ جوبھی ہورہا ہے یھ اچھی بات نہیں ہے ۔ عام لوگ جنکے خلاف شکایت کررہے ہیں پارٹی کو چاہئے کہ انکے خلاف کارروائی کرے چاہے جس بھی وعدے پر کیوں نہ ہوں ۔ عام لوگوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے غرض سے ہی ہماری وزیر اعلیٰ یہ اقدامات کی ہیں ۔ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ ہمارے درمیان آپسی گروہ بندی ہے ۔ ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے جنکی وجہ سے پارٹی بدنام ہورہی ہے ۔

Comments
Post a Comment