اب عام لوگوں کو طبی امداد کے لئے دوسری ریاستوں میں نہیں جانا پڑے گا : ڈاکٹر نرمل ماجھی

 ہگلی16/ستمبر (محمد شبیب عالم ) وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کو 30000 ہزار روپئے بطورِ امداد ملنے پر ریاستی وزیر ڈاکٹر نرمل ماجھی نے کہا کہ ہماری وزیر اعلیٰ جسطرح سے طبی سہولیات فراہم کرنے کے معاملے میں سامنے آئی ہیں ۔   
اسے دیکھتے ہوئے ہم اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ اب علاج کے لئے دوسری ریاستوں میں جانے کی نوبت نہیں آئے گی ۔   ہگلی ضلع کے کون نگر علاقے میں ماں ساردا اسپتال کے زیرِ احتمام ممتاز معالجین اور اسپتال کارکنان کے درمیان ایک دوستانہ فٹبال میچ کا احتمام کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کے حیثیت سے ریاستی وزیر ڈاکٹر نرمل ماجھی بھی مدعو تھے ۔  کھیل کے اختتام پر وزیر نرمل ماجھی نے کہا کہ اچھی صحت و تندرستی کے لئے کھیل کود بھی بےحد ضروری ہے ۔  اس دوران انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ کی ستائیس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی مغربی بنگال میں ترقیاتی کام انجام دینے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے علاج و بہتر صحت کے لئے جو کام انجام دی ہیں وہ ناقابلِ فراموش ہے ۔  ریاست کے عام لوگ غریب ضرورت مندوں کو اسکا اچھا فائدہ پہونچا ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ ریاست کے مختلف اسپتالوں کو علاج سے متعلق ضروریات کے سامان خریدنے کے لئے 50لاکھ روپئے گئے ہیں تاکہ علاج میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے ۔ ساتھ ہی غریبوں کے لئے مفت علاج کا بھی بہتر بندوبست کی ہیں ۔  آج انہوں نے ماں سردا اسپتال کے بارے میں کہا کہ یہاں بھی بہتر علاج ہورہا ہے یہاں کے ڈاکٹر مریضوں کے ساتھ دوستانہ سلوک کے ساتھ علاج کرتے ہیں ۔ میں جب تک حیات میں رہونگا سماجی دوست کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت میں رہونگا ۔  انہوں نے مزید کہا کہ آج ریاست میں جسطرح کی طبی سہولتیں فراہم کرائی جارہی ہے اور جسطرح سے لوگ فیضیاب ہورہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے اتنا ضرور کہونگا کہ اب علاج کے لئے ہمیں دوسرے ریاستوں میں جانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی ۔ مغربی بنگال کے اسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات کے لئے ممتا بنرجی کوئی بھی کثر نہیں چھوڑی ہیں ۔  آج کے اس فٹبال میچ میں اسپتال کے کارکنان ٹیم نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے ۔  اس تقریب میں بنگلہ فلم کی اداکارہ پایل مکھرجی  بارکپور پولیس کمشنریٹ کے ڈی سی پی پاپیا سلطانہ کے علاوہ کئی ممتاز شخصیت شرکت کئے تھے ۔ بنگال اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اجیت بنرجی کے یاد میں یہ کھیل منعقد کی گئی ۔ کھیل کے ریفری کا کردار سمیرن بنرجی اندرجیت دیب نے انجام دیا ۔ آج کے کنوینر ڈاکٹر سوبھن چٹرجی تھے ۔ کون نگر ہائی اسکول میدان میں کافی تعداد میں لوگ کھیل سے لطف اندوز ہوئے ۔  آخر میں ماں سردا اسپتال کے جانب سے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 30000 ہزار روپئے نقدی ریاستی وزیر نرمل ماجھی کے ہاتھ میں سونپ دیا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same