ایم پی کلیان بنرجی اور چئیرمین سریش مشرا کے جانب ضرورت مندوں میں غذائی اجناس کی تقسیم
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی3مئی ( محمد شبیب عالم ) آج چاپدانی میونسپلٹی کے تحت بانس بگان موڑ پر مقامی ترنمول ایم پی کلیان بنرجی اور چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کے جانب سے یہاں پانچ وارڈوں پر مشتمل کل پانچ سو ضرورت مندوں کے درمیان غزائی اجناس تقسیم کیا گیا ۔ اس موقعے پر چاپدانی میونسپلٹی کے نائب چئیرمین ونئے کمار کے علاوہ کونسلر بکرم گپتا ، کیشور کیوٹ ، انیل مشرا ، رمیش ساؤ ، محمد نوشاد ، رتن ساؤ اور کئی ترنمول کارکنان موجود تھے اور اپنے ہاتھوں سے یہ غزائی اجناس تقسیم کئے ۔ ایم پی کلیان بنرجی نے صرف اتنا کہاکہ ابھی لوگوں کے قریب رہنے کی ضرورت ہے سیاست کا وقت نہیں لوگوں کی حفاظت کی ضرورت ہے ۔ چئیرمین سریش مشرا نے کہا کہ جسطرح سے قسط وار لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی جارہی ہے ۔ ایسے میں صرف غربت ہی نہیں تمام لوگوں کے سامنے ضرورت پیش آنے لگی ہے ۔ ظاہر سی بات ہے گزشتہ چالیس دنوں سے لوگوں کا کام دھندا بند ہے ۔ ایسے میں بیچارے کیا کریں ۔ ہماری کوشش ہےکہ ہم اپنے میونسپلٹی علاقے میں رہنے والے کسی کا بچہ بھوکا نہ سوئے ۔ اس کے لئے باشندگان چاپدانی سے گزارش کرونگا کہ ہمیں دعاؤں سے نوازیں ۔ ساتھ ہی یہ بھی گزارش کروںگا کہ لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہیں بغیر کسی خاص ضرورت کے باہر نہ نکلیں ایسا کرکے صرف آپ ہی محفوظ نہیں رہیں گے بلکہ ہم یہاں کے تمام لوگ محفوظ رہیں گے ۔ انہوں نے اور کہا کہ میں پہلے بھی کہا تھا کہ جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہو جاتا تب تک ہم سے جتنا ممکن ہوگا آپ سبھوں کے درمیان حاضر رہونگا ۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment