تارکیشور میں موٹر سائیکل کو کندھے پر اٹھائے پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی/ یکم جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے مختلف جگہوں کے ساتھ تارکیشور میں بھی پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دیکھا گیا ۔ تارکیشور ٹاؤن ترنمول کانگریس کے صدر اتم کنڈو کے رہنمائی میں یہ مظاہرہ ہوا ۔ یہاں مودی کا جنازہ کندھوں پر لئے ترنمول کانگرس کارکنان گھوم رہے تھے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔ آج کی اس تقریب میں تارکیشور بلاک ترنمول کانگریس کے صدر لال ٹو چٹرجی ، پرویز اختر اور سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان بھی شامل رہے ۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment