جس طرح انگریزوں سے ملک کو آزاد کرایا گیا اب بی جے پی کے ہاتھوں سے ملک کو آزاد کرانے کا وقت آگیا ہے : زاہد حسن خان


 ہگلی6/جولائی ( محمد شبیب عالم )  ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر آج بروز سوموار یعنی 6 جولائی سے آئندہ 12 جولائی تک مرکزی حکومت کی پالیسیوں ، ملک میں بڑھتے بدعنوانی ، ریلوے کو غیرسرکاری ہاتھوں فروخت کرنے ، کول انڈیا کو غیرسرکاری ہاتھوں میں سونپنے پیٹرول ، ڈیزل ، رسوئی گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جلسہ جلوس ریلیاں منعقد کرنے کی ہدایت ملی ہے ۔   آج اسی ہدایت کے مدنظر پہلا دن ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں ترنمول رہنماؤں کی رہنمائی میں پیٹرول ڈیزل رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مودی مخالف جلوس بھی نکالے گئے ۔  دھنیا کھالی ، گوڑاپ ، تارکیشور ، رشڑا ، سیرامپور ، چاپدانی ، 
بھیدریشور ، بیدیاباٹی ، چنسورہ ، چندن نگر اور بانسبیڑیا میں بھی  ترنمول رہنماؤں کی زیرِ نگرانی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ساتھ ہی جلوس بھی نکالی گئی ۔       آج رشڑا سندھیابازار  جی ٹی روڈ اور  بانس تلہ موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔  اس دوران رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجئے ساگر مشرا نےکہا کہ مودی حکومت کامیابی سے پہلے ملک کے عوام سے بڑی بڑی باتیں وعدے کی تھی ۔  مگر آج ان باتوں کو بھول کر ملک کے عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہے ۔ ساتھ ہی ریلوے اور دیگر کئی ہم سرکاری اکائیوں کو اڈانی امبانی کے ہاتھوں فروخت کرنے جارہی ہے ۔ لوگوں کو اصل مدعا سے بھٹکا کر نفرت اور لوٹ کی سیاست کررہی ہے ۔     وہیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے کہا کہ جسطرح سے انگریزوں کے ہاتھوں ملک کو آزاد کرانے کی لڑائی لڑی گئی تھی ۔ اسی طرح سے ملک کو بی جے پی کے ہاتھوں آزاد کرانے کےلئے لڑائی لڑنی ہوگی ۔  مودی حکومت پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار بائیس دنوں تک اضافہ کرنے ملک کے عوام کی مشکلیں پیدا کردیا ہے ۔ آج ریلوے کو غیرسرکاری ہاتھوں میں فروخت کیا ہے ۔ کل پورا ملک فروخت کردیگا ۔  ریل پرائیویٹ ہاتھوں میں پوری طرح چلا گیا تو عام لوگوں پر اضافی کرایہ کا مارجھیلنا پڑے گا ۔ زاہد حسن خان نے بی جے پی رہنماء ارجن سنگھ کے اوپر حملہ کے متعلق نام لئے بغیر کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہنے کے لئے خود کے لوگوں سے ہی خود پر حملہ کرواتی ہےاور ترنمول کو بدنام کرتی ہے ۔   
      اسی طرح سے بانسبیڑیا میں بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالی گئی ۔ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے ایک نمبر وارڈ سے لیکر پنچم تلہ تک ریلی نکالی گئی ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامی شامل ہوئے اور مرکزی حکومت و مودی کے خلاف دور ہٹو کا نعرہ لگایا ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same