پیڑول ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمت کے خلاف ترنمول کا مظاہرہ مودی کا پتلا نظر آتش کیا

ہگلی/یکم جولائی ( محمد شبیب عالم )  آج چنسورہ گھڑی موڑ پر ابھیشیک بنرجی کے ہدایت پر ترنمول یووا کے صدر شانتانو بنرجی کے رہنمائی میں پیڑول اور  ڈیزل کی آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ جہاں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو بھی بھی موجود تھے ۔  آج کی اس تقریب میں سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامی بھی شرکت کئے ۔  اس دوران ترنمول کے جانب سے جلسہ منعقد کرکے مرکزی حکومت اور مودی کے خلاف جمکر نعرہ لگایا گیا ۔  ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا ۔ اس سے قبل پتلے پر جوتے چپلوں کی بارش کی گئی ۔  اس دوران پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں جلد سے جلد کم کرنے کے لئے مطالبات بھی کئے گئے ۔    ساتھ ہی آج مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر بدھان چندر رائے کے یومِ پیدائش و یومِ وفات کے موقعے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔  اسکے بعد ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کے عوام پہلے سے ہی کورونا و لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ اسی درمیان پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کرکے مودی حکومت لوگوں کو اور مصیبت میں ڈال دینا چاہتی ہے ۔ آج جہاں لوگوں کے مسائل حل کرنے چاہئے وہیں انکی مشکلیں بڑھانے میں لگی ہے بی جے پی کی حکومت ۔ انہوں نے مہاجر مزدوروں کے متعلق کہا کہ ہگلی ضلع میں  ابھی تک کل 93 ہزار مہاجر مزدور آئے ہیں ۔ لیکن مرکزی حکومت ابھی بھی مغربی بنگال کو غریب روزگار اسکیم کے فہرست سے بنگال کا نام غائب کرکے رکھی ہے ۔    اس دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ آج کی اس احتجاجی تقریب میں مقامی ایم ایل اے نہیں ہیں ؟ اس پر دلیپ یادو صحافی پر بھڑک گئے اور کہنے لگے کہ صحافیوں کے ہر سوال کا جواب دینا میں ضروری نہیں سمجھتا ہوں ۔ ضلع میں چودہ طرح کے تقریب ہورہے ہیں ۔ آج کوئی پیٹرول ڈیزل کے مخالف میں تقریب کررہا ۔ کوئی امفان طوفان کے متاثرین کے درمیان امدادی سامان تقسیم کرنے میں مصروف ہے تو کوئی سابق وزیر اعلیٰ بدھان چندر رائے کے یومِ وفات و یومِ پیدائش کی تقریب میں شامل ہیں ۔ ایسے میں آپ مجھے کہیں کہ میں وہاں کیوں نہیں تو ؟       وہیں آج خواتین ترنمول کی جانب سے بھی مختلف جگہوں پر پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے دیکھا گیا ۔ وہاں بھی مودی مخالف نعرے لگائے گئے اور وزیراعظم کی کرسی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same