خوشحال معاشرے کے لئے اجتماعی شادیوں کا نظم بہترین خدمت : داروغہ راج بھر


  

               ہگلی 2/دسمبر ( محمد شبیب عالم )  گزشتہ کچھ برسوں سے چاپدانی میونسپلٹی کے تحت سات نمبر وارڈ میں اجتماعی شادیاں کروانے کا سلسلہ چل رہا ہے ۔  اس سال بھی وارڈ نمبر سات کے سابق کانگریسی کونسلر داروغہ راج بھر کے رہنمائی میں چودہ جوڑوں کی شادیاں کروائی گئی ۔ یہ شادیاں سریرام سیوا سمیتی کے زیراہتمام کروائی جاتی ہے ۔  اس سال انکا ساتھ راؤنڈ ٹیبل نامی تنظیم بھی شراکت میں حصہ داری کی ۔  یہ اجتماعی شادی چاپدانی کے ڈلہوسی جوٹ مل میدان میں کی گئی  ۔  اس محفل کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا تھا ۔ جسطرح سے شادیوں میں مہمان نوازی ہوتی ہے ۔ بلکل اسی طرح سے تنظیم کے کارکنان اور مقامی لوگ مہمان نوازی میں لگے ہوئے تھے ۔ ایک طرف جہاں دولہا دلہن کے چہروں پر مسکان بکھرے ہوئے تھے وہیں انکے گارجین کے چہروں پر بھی خوشیاں جھلک رہی تھی ۔ وہ لوگ یہ اجتماعی شادی کروانے والی تنظیم کے کارکنان کا شکریہ ادا کررہے تھے تو وہیں دولہا دلہن خود کو خوش نصیب بتاتے ہوئے یہ کہتے نظر آئے کہ غربت کی وجہ سے والدین پر ہماری شادی بہت دشوارکن مسلہء تھا ۔ ہم اس تنظیم کے شکرگزار ہیں جو ہمارے گارجین کے سامنے آکر کھڑے ہوئے اور انکی مشکلیں آسان کرکے چہروں پر مسکان لائے ۔     اس معاملے میں جب داروغہ راج بھر سے بات کی گئی تو انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سات نمبر وارڈ میں گزشتہ کچھ برسوں سے اس قسم کی اجتماعی شادیاں کروائی جارہی ہے ۔ اس سال بھی چودہ جوڑوں کی شادیاں کروائی گئی ہے ۔ جس میں چاپدانی میونسپلٹی کے پانچ نمبر وارڈ ، 7 نمبر وارڈ 8 نمبر وارڈ ، 9 اور بارہ نمبر وارڈ سے کل چودہ لڑکیوں کا انتخاب کرکے یہ شادیاں بلکل ہندو ریتی روایت کے مطابق کروائی گئی ۔ الگ الگ کئی خانوں میں منڈپ تیار کیا گیا تھا ۔  ہر سال سریرام سیوا سمیتی اسطرح کی شادیوں کا اہتمام کرتی ہے ۔ اس سال راؤنڈ ٹیبل انڈیا نامی تنظیم بھی ساتھ میں ملکر بھر تعاون کی ہے ۔  اس شادی میں بھی لڑکیوں کو المیرہ ، کھاٹ ، برتن ، کپڑوں کے علاوہ سیلائی مشین بھی دی گئی ہےاور کچھ دیگر ضروریات کے سامان بھی تاکہ کسی قسم کا افسوس ان بچیوں کو نہ رہ جائے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ بچیاں غریب گھروں سے تعلق رکھتی ہیں ۔ یہ جوٹ مل کا علاقہ ہے اور یہاں کے زیادہ تر گارجین جوٹ ملوں میں کام کرنے والے ہیں ۔ اور جیسا کہ ہرکوئی واقف ہیں کہ جوٹ مل مزدور بےچارے کتنی مشقت سے بال بچوں کی پرورش کرتے ہیں اور سال میں کتنے دن جوٹ ملوں کی حالت بہتر رہتی ہے ۔ یہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔  انہوں نے آخر میں کہا کہ اسطرح کی خدمت کا موقع ملتا ہے تو بےحد خوشی ہوتی ہےاور اسطرح کا خدمات معاشرے کو خوشحال بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ اسی لئے میں ایک بات ضرور کہونگا کہ خوشحال معاشرے کےلئے اجتماعی شادیوں کا نظم بھی بہترین خدمت ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same