انتخابی موسم میں بھی ترقیاتی کام زوروں پر لوگوں میں خوشی کی لہر


 

ہگلی13/مارچ ( محمد شبیب عالم ) ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ ترقیاتی کام کو انجام دینے میں ممتا بنرجی کوئی رنگ یا جماعت نہیں دیکھتی ہیں ۔ کس طرح سے لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جائے بس جانب دیکھتی ہیں ۔ اسکی مثال آج پھر دیکھنے کو ملی ۔ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت 19 نمبر وارڈ یوں تو کئی برسوں سے اسوارڈ پر سی پی ایم کا قبضہ رہا ہے ۔ یہاں ترنمول کانگریس میونسپلٹی الیکشن میں کبھی کامیاب نہیں ہوپائی ہے ۔  وہیں بانسبیڑیا میونسپلٹی پر گزشتہ پندرہ برسوں سے ترنمول کی حکومت قائم ہے ۔ مگر اس یہ 19 نمبر وارڈ انکے قبضے میں نہیں ہونے کے باوجود بھی یہاں ترقیاتی کام میں کبھی رخنہ نہیں آیا ہے ۔ کہنے کو تو یہ وارڈ گنجس جوٹ مل کا ہے ۔ جوٹ مل اپنے طور پر اپنے مزدوروں کےلئے پینے کا الگ پانی اور غسل کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے پانی بہاتی ہے ۔  اسکے باوجود بھی جب سے بانسبیڑیا میونسپلٹی پر ترنمول کا قبضہ ہوا ہے ۔ تب سے کبھی بھی یہ ثابت نہیں ہواہےکہ اس وارڈ میں ترنمول کامیاب نہیں ہوئی ہےتو اس علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کی گئی ۔  رافیہ خاتون اس وارڈ کی کونسلر ہے ۔ مگر بورڈ کی مدت ختم ہوجانے کی وجہ سے کسی بھی کونسلر کی اہمیت نہیں ہے ۔ پورے بائیس وارڈوں کی نگرانی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کررہی ہے ۔  اس سے پہلے جب کونسلر کا عہدہ برقرار تھا تب بھی اس وارڈ میں ترقیاتی کام بآسانی ہوتے رہیں ہیں اور آج عہدہ نہیں ہونے کے باوجود بھی رافیہ خاتون کی خدمت جاری ہے ۔ ساتھ ہی ترنمول بورڈ سے بھی اس وارڈ میں ترقیاتی کام انجام دینے کے لئے خصوصی طور پر حمایت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس جوٹ مل جو گنجس جوٹ مل کے دائرے میں ہے یہاں پانی کی قلت پہلے بھی نہیں تھی ۔ مگر اس میں آج اور اضافہ کرتے ہوئے لاتعداد پینے کے پانی کا نل لگایا گیا ۔ اس سے لوگوں میں خوشی بھی پائی جارہی ہے ۔  ترقیاتی کام تو ترنمول ہی انجام دے رہی ہے ۔ مگر کیا ترنمول کو اس اسمبلی انتخاب میں یہاں سے برتری حاصل ہوگی ۔ اس جواب کا انتظار آئندہ 2مئی تک رہے گا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا