ڈھول بازے اور کھیلا ہوبے نعروں کے ساتھ پرچہ نامزدگی کئے تپن داس گپتا


 

ہگلی17/مارچ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع آدی سپتو گرام اسمبلی حلقہ سے آج تیسری مرتبہ پرچہ نامزدگی داخل کئے ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے سابق صدر و ریاستی وزیر زراعت تپن داس گپتا ۔   ممتابنرجی اس اسمبلی انتخاب 2021 میں کئی پرانے لیڈران کا نام اس دفعہ امیدوار کی فہرست سے کاٹ چکی ہیں ۔ مگر تپن داس گپتا کو لیکر ان پر پوری یقین رکھتے ہوئے اسی اسمبلی سیٹ سے تیسری دفعہ بھی ٹکٹ دیکر میدان میں اتاری ہیں ۔  آج صبح چنسورہ کے کالی مندر میں پوجا کرکے اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ صدر محکمہ کے دفتر پہنچے وہاں ڈی ایم کے ہاتھ میں پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔   آج جب وہ پرچہ نامزدگی کےلئے جارہے تھے ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی تہوار کا دن ہو ۔ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامی انکے پیچھے پیچھے  ڈھول بازوں کے ساتھ کھیلا ہوبے کا نعرہ لگاتے ہوئے ڈی ایم دفتر تک گئے ۔  سپتو گرام کی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے تپن داس گپتا کے پیچھے بانسبیڑیا سے لیکر تریوینی ، سنکھونگر ، شب پور ، اسلام پاڑہ ، بوڑو پاڑہ ، نئی لائن  پرانی لائن یہاں تک کہ جوٹ مل کے بھی کئی مزدور کے علاوہ چنسورہ کے علاقے سے بھی سیکڑوں حامی انکے پیچھے جلوس کی شکل میں شامل ہوئے ۔  پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جسطرح سے سپتو گرام کے عوام گزشتہ دس برسوں سے مجھے پیار دے رہےہیں ۔ دو دفعہ ایم ایل اے بنائیں ہیں ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تیسری دفعہ بھی مجھے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپتوگرام میں ترنمول کے مقابلے میں نہ کوئی پہلے تھا اور نہ ہی اس بار ہے ۔ ریاست کے ساتھ ساتھ سپتوگرام کے عوام بھی ممتابنرجی کی کارکردگی سے بےحد خوش ہیں اور متاثر بھی ہیں ۔ جسطرح کی ترقیاتی کام ممتابنرجی انجام دی ہیں اور لوگ جسطرح سے فیضیاب ہوئے ہیں ۔ مجھے پورا یقین ہے ترنمول کو چھوڑ کسی بھی دوسرے کو کامیاب نہیں بنائیں گے ۔ ساتھ ہی ممتا بنرجی کو بھی تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ بنائیں گے ۔ بی جے پی ہوا میں ہےاور ہوا میں ہی دو مئی کے بعد اڑجائے گی اور اسی دن کھیلا ہوبے ۔ 

Comments