سپتوگرام بی جے پی سے ٹکٹ پانے کی لڑائی میں آخر کار دیبوبرتو بسواس کامیاب ہوگئے



 

ہگلی19/مارچ ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ ایک ہفتے سے ریاست کے مختلف سیٹوں پر بی جے پی میں ٹکٹ کو لیکر نئے اور پرانے بی جے پی کی لڑائی دیکھی جارہی تھی ۔ ہگلی ضلع کے سپتوگرام اسمبلی سیٹ پر بھی بلکل یہی نظارہ دیکھنے کو ملا تھا ۔  یہاں بھی بی جے پی خیمے میں نئے پرانے کو لیکر خوب ہنگامہ ہوا ۔  ابھی ہفتہ قبل ہی ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے دیبوبرتو کو سپتوگرام اسمبلی سے ٹکٹ ملنے کے بعد پرانے کارکنوں میں ناراضگی پائی جارہی تھی ۔ مگر اسکے باوجود بھی دیبوبرتو کو کامیابی ملی اور سپتو گرام اسمبلی سے گزشتہ کل ٹکٹ فائنل بھی ہوگیا اور انکے خلاف تمام مخالفت مظاہرہ دھرے کے دھرے رہ گئے ۔  وہیں ٹکٹ ملتے ہی دیبوبرتو بسواس آج صبح بانسبیڑیا جوٹ مل دس نمبر کے وارڈ میں گئے مندر میں پوجا کرکے اپنی نئی سیاسی مہم کی شروعات کئے ۔ اس موقعے پر ان سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہر کسی کو ہرکوئی خوش نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہر کوئی ہرکسی کو اچھا کرتا ہے ۔ مگر میرا کام ہے عوام کی خدمت کرنا پہلے بھی کرتے آیا ہوں اور اب اور ذمہ واری کے ساتھ کرونگا ۔ ان سے پوچھاکہ ٹکٹ کو لیکر کافی ہنگامہ ہوا بی جے پی کے ہی لوگ نہیں چاہتے تھے کہ ٹکٹ ملے اس بارے میں کیا کہیں گے ۔ اس پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کا پیار دعائیں میرے ساتھ ہی یہی وجہ ہے کہ مجھے آج خدمت کرنے کا موقع ملا ۔  دیبوبرتو نے اور کہا کہ لوگوں کا ساتھ بھرپور مل رہا ہے ۔ جب سے ٹکٹ ملنے کا اعلان ہواہے ۔ ایک پر کےلئے لوگ مجھے اپنی نظر سے دور نہیں رکھ رہے ہیں ۔ میرا گھر لوگوں سے بھرا رہ رہا ہے ۔ دیوار پر انتخابی اشتہار لکھنے تک کی مہلت نہیں مل رہی ہے اور میں سمجھ رہا ہوں کہ دیوار لکھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔ ایسے ہی لوگ مجھے زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنائیں گے ۔ اسکا مجھے پورا یقین ہے ۔  آخر میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سوموار کو پرچہ نامزدگی داخل کرونگا ۔ ساتھ ہی سپتو گرام کے عوام اور ووٹروں سے اخبار کے زریعے گزارش کرونگاکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے مجھے ضرور کامیاب بنائیں ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میری نظر میں ہر کوئی ایک ہے ۔ ذات دھرم مزہب کو لیکر بانٹ کو کوئی بات نہیں ہے ۔ میں جسطرح سے ہر ذات مزہب کو لیکر جسطرح سے پہلے چلا تھا آج بھی چلتا ہوں اور آئندہ بھی چلتے رہونگا ۔ آپ سب کی خدمت جیسے پہلے کرتا تھا اور جس وجہ سے آپ تمام مذاہب کے لوگ پیار دیتے آئے ہیں ۔ مجھے یقین ہے آئندہ بھی ویسے ہی پیار دیتے رہیں گے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا