مرکزی حکومت کی مہنگائی کی مخالفت کرتے ہوئے رکشہ چلاکر نامزدگی داخل کرنے ڈی ایم دفتر پہونچے منورنجن بیپاری
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی20/مارچ ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کےلئے ٹی ایم سے سے لیکر بی جے پی ، کانگریس ، سی پی آئی ایم اور آئی ایس ایف ( متحدہ محاذ ) سبھی جماعت کے امیدواروں کا پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہرکوئی اپنے اپنے طریقے سے کوئی گاجے باجے کے ساتھ تو کوئی ڈنکا نگاڑے کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہونچا ۔ مگر وہیں ہگلی ضلع بالاگڑھ سے اس بار ترنمول کے ٹکٹ پر بنائے گئے ایک بلکل عام امیدوار منورنجن بیپاری بلکل منفرد انداز میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہونچے ۔ ملک میں لگاتار بڑھ رہی پیٹرول ڈیزل رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مرکزی حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے منورنجن بیپاری خود ہاتھ رکشا چلاکر پرچہ نامزدگی داخل پہونچے ۔ وہاں انہیں دیکھ کر ہرکوئی حیرانی ظاہر کیا ۔ لوگوں یہ نظارہ دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔ اسطرح سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی خبر پاکر علاقائی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ لوگ اس لئے بھی حیران تھے کہ ہوکوئی پرچہ نامزدگی داخل کرنے یا تو مہنگی گاڑی یا کار میں آتے ہیں مگر اس امیدوار نے لوگوں کا خیال ہی بدل دیا تھا ۔ اس معاملے میں جب منورنجن بیپاری سے پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جسطرح سے ملک کے عوام پر مہنگائی کی بوجھ ڈال رہی ہے ۔ لگاتار دو تین ماہ سے پیٹرول ڈیزل کے ساتھ رسوئی گیس کی قیمتیں بڑھا رہی ہے ۔ اسی کی مخالفت میں رکشہ چلا کر پرچہ نامزدگی داخل کرنے آیا ہوں ۔ ملک کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ۔ مرکزی حکومت ہمیشہ عوام مخالف پالیسی اینا رہی ہے ۔ جسکی وجہ سے لوگوں کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے ۔ مرکز میں بیٹھی گونگی بہری سرکار کے خلاف ملک بھر میں بغاوت مظاہرہ احتجاج ہورہا ہے ۔ مگر اسکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔ اب وقت آگیا ہے اسکی اوقات بتانے کا ۔ انہوں نے اس دوران اخبارات کے زریعے لوگوں سے یہ کہاکہ کسی بھی صورت میں بی جے پی کو بنگال میں داخل ہونے کا موقع نہ دیں ورنہ یہ ملک کے عوام کو راستے پر لاکھڑا کرینگے ۔ مجھے پورا یقین ہے ترنمول تیسری دفعہ اقتدار میں آرہی ہےاور ممتا بنرجی تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ بنیں گی ۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ بھی کیا کہ بالاگڑھ اسمبلی سے کوئی بھی انہیں شکست نہیں دے سکتا انکی کامیابی یقینی ہے ۔ وہ ایسا اس لئے کہہ رہے ہیں کہ عوام کا پیار انکے ساتھ ہے ۔
Comments
Post a Comment