ٹکٹ نہیں ملنے کی وجہ سے بی جے پی کسان مورچہ کے صدر اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ ترنمول میں شامل ہوئے 


 

 
ہگلی24/مارچ ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 کا ووٹنگ اب شروع ہونے ہی والا ہے ۔ مگر ابھی بھی پارٹی بدلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔  ہگلی ضلع کے سپتوگرام سیٹ پر بی جے پی کی امیدواری کے چرچے خوب ہوئے ۔ نیا بی جے پی پرانا بی جے پی کو لیکر بی جے پی خیمے میں رنجش بنی ہوئی تھی اور یہ رنجش اس قدر رنگ دیکھائی کہ برسوں سے بی جے پی پارٹی کرنے والا اور بی جے پی کی ٹکٹ پر ایم ایل اے مقابلہ لڑنے کا خواب دیکھنے والا مغربی بنگال کسان مورچہ کے صدر سوراج گھوس آخر کار بی جے پی کو الوداع کہتے ہوئے ترنمول کا پرچم تھام لیا ۔  گزشتہ کل سپتو گرام کے ترنمول امیدوار تپن داس گپتا کے رہنمائی میں اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ ترنمول کانگریس کا پرچم تھام لیا ۔  ترنمول میں شامل ہونے کےبعد سوراج نے کہا کہ جہاں عزت احترام نہیں وہاں وقت برباد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ ساتھ ہی کہ آج دوسری پارٹی سے آئے لوگ کو ٹکٹ مل گیا اور ہم برسوں سے پارٹی کےلئے محنت کرتے رہے نتیجہ کیا نکلا ؟  سوراج نے اور کہا جاتا میں کسی بھی صورت میں ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں آئے شخص کو کامیاب ہونے نہیں دونگا ۔  میں اس سیٹ سے دو مرتبہ ترنمول کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے تپن داس گپتا کو تیسری دفعہ کامیاب بنانے کے لئے انکے ساتھ محنت کرونگا ۔ ترنمول عوام کے جزبات کا خیال رکھنے والی جماعت ہے ۔ یہاں ہرکسی کا یکساں احترام ہے ۔        ادھر ترنمول چھوڑتے ہی بی جے پی سے امیدواری کی ٹکٹ پانے والے دیبوبرتو بسواس سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی کہیں بھی جا سکتا ہے ۔ کس کو کہاں جانے سے کس کو کتنا نقصان فائدہ ہوگا یہ تو آنے والا وقت بتائے گا ۔ انہوں نے اور کہا کہ میں کسی کے خلاف نہیں گیا ہوں ۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پارٹی کو لگاہے کہ مجھے ہی ٹکٹ دینی چاہئے پارٹی مجھے ٹکٹ دی ہے ۔ اس میں اگر کوئی ناراض ہوتاہے تو میں کیا کر سکتاہوں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا