سپتوگرام سے ترنمول امیدوار کے انتخابی مہم میں دیکھا عوامی سیلاب لوگوں نے کہا کامیابی یقینی ہے 


 

 
ہگلی26/مارچ ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے سپتوگرام میں بھی انتخابی پارہ شباب پر کہا جا رہا ہےکہ جب سے ترنمول چھوڑ کر دیبوبرتو بسواس بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ۔ تب سے ترنمول کی کامیابی یقینی مانی جارہی ہے ۔ اس بات سے ترنمول خیمے میں بھی جوش و جنون دیکھا جارہا ہے ۔  ہگلی ضلع کےلئے جمعہ کا دن انتخابی نظر کردیا گیا ۔ آج صبح سے ہی ضلع کے قریب قریب سبھی حلقے میں سبھی سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنے طور پر انتخابی مہم میں حصہ لئیے اور اس شدت کی گرمی میں خوب پسینہ بہایا ۔    وہیں سپتوگرام میں ترنمول کانگریس کے امیدوار تپن داس گپتا کی انتخابی ریلی میں دیکھا عوامی سیلاب ۔ پانچ ہزار سے زائد موٹر سائکلیں اور ہزاروں ٹوٹو اور چار پہیہ گاڑیوں پر ترنمول کارکنان و حامیوں نے کھیلا ہوبے کے گانے پر جھومتے ناچتے دیکھائی دیئے ۔ آج کی یہ عظیم الشان ریلی بی ٹی پی ایس گول پارک سے شروع ہوئی اور موگرا کالی تلہ بوڑو پاڑہ کے راستے ہنشیسوری مندر کے نزدیک میدان پہونچی ۔  یہاں ایک جلسہ بھی منعقد کی گئی تھی ۔ جس میں سبھی ترنمول کارکنان ، لیڈران باری باری سے جلسہ کو خطاب کیا ۔ وہیں ابھی گزشتہ دنوں دیبوبرتو بسواس کے ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے اور ٹکٹ ملنے کے بعد برسوں سے بی جے پی کے رہنماء سوراج گھوس ناراض ہوکر بی جے پی چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہوئے تھے ۔ انہوں نے آج بی جے پی کو چلینج کرتے ہوئے تپن داس گپتا کو ہرحال میں کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ۔ ساتھ ہی ممتابنرجی ترقیاتی کام کی خوب سراہنا بھی کرتے نظر آئے ۔ وہیں دوسرے رہنماؤں نے کہا کہ اب لڑائی " ناک " کی ہوگئی ہے ۔ وہیں کچھ رہنماؤں نے کہا کہ بی جے پی ترنمول کے مقابلے میں دور دور تک نظر نہیں آرہی ہے ۔ ترنمول کی تیسری دفعہ حکومت بننے جارہی ہے اور تپن داس گپتا بلکل آسانی سے تیسری دفعہ ایم ایل اے بننے جارہے ہیں ۔  آج کی اس ریلی میں بنگلہ فلم کی مشہور اداکارہ بھی شامل تھی اور لوگوں کے توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی ۔ انکی ایک جھلک پانے کے لئے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ بھی جمع تھی ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا