بی جے پی والے مہمان ہیں انکی مہمانوازی کرکے الوداع کریں گھر بسانے کا موقع ہرگز نہیں دیں : سریش مشرا
ہگلی27/مارچ( محمد شبیب عالم ) ایک خصوصی ملاقات کے دوران چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی کو ہم باہری نہیں " مہمان " سمجھتے ہیں اور مہمان آخر مہمان ہوتا ہے ۔ انکی خاطر داری مہمان نوازی ہم ضرور کریں ۔ مگر گھر بسانے کا موقع ہرگز نہ دیں ۔ اس لئے کہ مہمان جب تک مہمان ہوتے ہیں تب تک ہی اچھے لگتے ہیں ۔ مگر یہ دہلی گجرات سے آئے ہوئے مہمان مہمان نہیں بےایمان ہیں یہ لوگوں کو جھوٹے خواب دیکھاکر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انکی باتوں میں ہرگز نہیں آنا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس سال بنگال میں آج ہم ہولی تو کھیلیں گے ہی مگر دو مئی کو سال کی سب سے بڑی ہولی وہ بھی سبز رنگوں کی ہولی پورے بنگال میں کھیلی جائے گی ۔ اس سال کی ہولی ذات دھرم مذہب سے الگ ہٹ کر ہولی ہوگی ۔ جعفرانی جھوٹوں کو شکست کی ہولی ہوگی ۔ مغربی بنگال کی سرزمین ایک دفعہ پھر سے سبز گولیل سے ڈھک جائے گی ۔ انہوں نے اور کہا کہ ریموٹ کنٹرول سے بنگال کو نہیں چلایا جاسکتا ہے ۔ بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت لوگوں کے پیار و آشرواد سے چلتی ہے ۔ یہاں ریموٹ والی سرکاری کی کوئی ضرورت نہیں اور جو لوگ سونار بنگلہ بنانے کی بات کررہے ہیں ۔ ان سے ایک بات کہونگا کہ پہلے وہ بہار گجرات اترپردیش کو سونے کا بنائیں ۔ بنگال کےلئے اتنا فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اس لئے کہ ممتا بنرجی پیدا ہونے سے لیکر آخری رسومات ادا کرنے تک کےلئے تمام بندوبست کرچکی ہیں لوگ فیضیاب بھی ہورہے ہیں ۔ اس لئے آپکی جہاں حکومت ہے ۔ بس اسی کو پہلے سلامت رکھیں لوگوں کے دلوں سے نفرت کی آگ کو بجھائیں جو آپ لگا رکھے ہیں ۔ بنگال میں آپکا کوئی ٹھکانہ نہ ملےگا ۔
Comments
Post a Comment