ڈاکٹر سدپتو کے انتخابی جلوس میں امڑا عوامی سیلاب کلیان بنرجی نے کہا بی جے پی یہاں ضمانت بھی نہیں بچا پائے گی ۔
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی30/مارچ ( محمد شبیب عالم ) موسم کا مزاج چڑھنے کے باوجود بھی اسکی پرواہ کئے بغیر سیاسی لیڈران اپنے کارکنان و حامیوں کے ساتھ انتخابی مہم میں جی جان لگاکر محنت کررہے ہیں اور اپنے حریف کو کسی بھی صورت میں ایک انچ بھی زمین چھوڑ نا نہیں چاہتے ہیں ۔ آج رشڑا میں بھی کچھ اسی طرح کا نظارہ دیکھنے کو ملا ۔ جہاں شیرامپور اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار ڈاکٹر سدپتو رائے کی کامیابی کےلئے شیرامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کی رہنمائی میں ایک عظیم الشان جلوس رشڑا کے ویلنگٹن جوٹ مل گیٹ سے نکالی گئی اور ایک نمبر وارڈ سے ہوتے ہوئے چار نمبر ، پانچ نمبر ، چھ ، سات اور دس نمبر وارڈ کا چکر جی ٹی روڈ کے راستے لگاتے ہوئے این ایس روڈ پہونچی ۔ پھر وہاں سے رشڑا میونسپلٹی پار کرکے تین نمبر ریل گیٹ سے گزرتے ہوئے لکھی پلی موڑ پر پہونچی یہی جلوس کا اختتام ہوا ۔ آج کی اس جلوس میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ کئی کونسلر کے ساتھ پانچ سے سات ہزار کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے بھی خوب پسینہ بہایا ۔ اس جلوس میں ایک دفعہ پھر سے کلیان بنرجی پورے جوش میں نظر آئے ۔ اتنی شدت کی گرمی کے باوجود بھی وہ تھکتے دیکھائی نہیں دیئے اور مرکز سے لیکر ریاست تک کے سبھی بی جے پی لیڈران کے خلاف زور دار نعرہ لگایا " آئے بی جے پی آئے کھیلبی ہائے " - اے ئی ماٹی تے کھیلبی آئے " - کے نعروں کے علاوہ باری باری سے مکل کو مودی کو امیت شاہ کو کہتے نظر آئے کہ " آئے کھیلبی آئے ، اے ئی ماٹی تے کھیلبی آئے کہکر چلینج کیا ۔ اس دوران کلیان بنرجی راستے پر جھومتے ناچتے بھی دیکھے گئے ۔ انکے ساتھ جلوس میں شامل تمام کارکنان و حامی بھی جھومتے دیکھائی دیئے ۔ جلوس کے اختتام پر کلیان بنرجی نے کہا کہ بی جے پی یہاں ضمانت بھی نہیں بچا پائے گی ۔ وہیں وجے ساگر مشرا نے کہا کہ بی جے پی کامیابی کی خواب دیکھ رہی ہے ۔ انکے دعوے کی قلعی کھل جائے گی آئندہ دو مئی کو ۔ وہیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے کہا کہ شیرامپور میں بی جے پی تاس کے پتوں کی طرح بکھر جائے گی ۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور سے ایک کاروباری یہاں سیاست کا کاروبار کرنے آیا ہے ۔ وہ بھی بندوق بازوں کے ساتھ جیسے یوپی بہار کے لیڈران بندوق بازوں کو لیکر گھومتے ہیں ۔ یہ یہاں بھی اسی طرح کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ دو مئی کے بعد یہ لاپتہ ہوجائیں گیں ۔ زاہد خان نے اور کہا کہ جسطرح سے لوگوں کا پیار مل رہا ہے ۔ جلسہ جلوس میں جسطرح سے لوگ شامل ہورہے ہیں ۔ عوام کا جسطرح سے حمایت مل رہا ہے ۔ یہ سب دیکھتے ہوئے دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ڈاکٹر سدپتو رائے چوتھی دفعہ ایم ایل اے بننے جارہے ہیں ۔ شیرامپور سے ترنمول کانگریس کی کامیابی یقینی ہے ۔ ڈاکٹر سدپتو رائے 2009 کے بائی الیکشن میں پہلی بار ترنمول کے ٹکٹ پر کامیابی درج کروائے تھے ۔ انکی کامیابی میں رشڑا کے عوام نے پھر پور ساتھ دیا تھا اور تب سے لیکر آج تک ساتھ دیتے آرہے ہیں ۔ آخر میں وجے مشرا نے کہا کہ بی جے پی کی گندی سیاست مغربی بنگال کے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے ۔ بی جے پی نفرت اور پھوٹ ڈالنے کی سیاست کرتی ہے اور وہیں ممتا بنرجی عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہیں ۔ روز اول سے ہی ممتا بنرجی عوامی کی بھلائی کےلئے ہماں وقت تیار رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انکی اسی خدمات کےلئے کئی اعجاز بھی بیرون ملک سے ملی ہے ۔
Comments
Post a Comment