سپتوگرام اسمبلی سے متحدہ محاذ کے کانگریس امیدوار کا انتخابی مہم شروع ترنمول بی جے پی پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی15/مارچ( محمد شبیب عالم ) جیسے جیسے ووٹ دینے کے دن نزدیک آرہے ہیں ۔ پورے مغربی بنگال کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی سیاسی ہلچل تیز ہوتی جارہی ہے ۔ سپتوگرام اسمبلی حلقہ سے لگاتار تیسری دفعہ ترنمول کے ٹکٹ پر تپن داس گپتا امیدوار بنائے گئے ہیں ۔ تو وہیں اس دفعہ کانگریس ، سی پی آئی ایم اور آئی ایس ایف کا متحدہ محاذ تیار ہوا ہے ۔ جس کے تحت سپتوگرام اسمبلی سے کانگریسی امیدوار پبترو دیب کو بنایا گیا ہے ۔ اس حلقہ میں بی جے پی کے جانب سے امیدواری ابھی بھی پکی نہیں ہوپائی ہے ۔ حلانکہ چرچہ عام ہےکہ گزشتہ کل ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے دیبابرتو بسواس کو ہی اس حلقہ سے بی جے پی کا امیدوار بنایا جارہا ہے ۔ مگر اس بات کی بی جے پی دفتر سے کوئی بھی سبوت نہیں ملی ہے اب تک ۔ اس لئے کہ سنگور میں جسطرح سے ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے روندر بھٹاچاریہ کو بی جے پی کی ٹکٹ پر امیدوار بنانے کے بعد پورے سنگور کے پرانے بی جے پی خیمے میں روندر ناتھ کے خلاف مظاہرہ شروع ہوگیا ہے ۔ پہلے سے بی جے پی کرنے والے لوگ روندر ناتھ کو امیدوار قبول نہیں کرپارہے ہیں ۔ ٹھیک اسی طرح سے سپتو گرام سیٹ سے دیبابرتو کو پرانے بی جے پی لیڈران کارکن و حامی اپنا امیدوار ماننے سے انکار کررہے ہیں ۔ حالانکہ دیبا برتو کو یہاں سے ٹکٹ ملےگا ہی ابھی فائنل نہیں ہوا ہے ۔ مگر پھر بھی بی جے پی کے ہی لوگ اپنے ایم پی لاکٹ چٹرجی پر سخت الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے بی جے پی کو مارا پیٹا ہے آج اسی کو ایم ایل اے کی ٹکٹ دلانے میں لگی ہے لاکٹ چٹرجی ۔ صرف اتنا ہی نہیں ایک پرانا بی جے پی کارکن اسکے احتجاج میں ریل کی پٹری پر جان دینے کی کوشش بھی کرڈالا ۔ وقت رہتے علاقائی لوگوں نے اسے بچالیا ۔ ادھر متحدہ محاذ کے امیدوار پبترو دیب آج سے اپنا انتخابی مہم تریوینی منساتلہ سی پی آئی ایم پارٹی دفتر میں ایک خصوصی میٹنگ کے بعد شروع کیا ۔ تریوینی کے مختلف علاقوں سبزی ، بازار مچھلی بازار ، کپڑا مارکیٹ کے علاقے میں لوگوں سے ملاقات کیا اور ایک دفعہ موقع دینے کا گزارش کیا ۔ اس انتخابی مہم میں سی پی ایم کے بڑے رہنماء بانسبیڑیا میونسپلٹی پر 33 برسوں تک حکومت کرنے والے و چئیرمین رہ چکے کنہائی مجمدار بھی شامل تھے ۔ ساتھ ہی کانگریس و انکی مزدور یونین تنظیم آئی این ٹی یو سی کے درجنوں ممبران بھی شامل تھے ۔ اس دوران پبترو دیب نے اخباری نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے عوام بی جے پی اور ترنمول کی کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں ۔ ایک طرف مرکزی حکومت بی جے پی ملک کے عوام کے ساتھ غداری کررہی ہے ۔ کبھی اچھے دن ، کبھی یندرہ لاکھ روپیہ تو کروڑوں بےروزگاروں کو نوکری دینے کا وعدہ کرکے ملک کے عوام کو ذات دھرم کے نام پر کئی حصوں میں باٹ دیا ہے ۔ پبترو دیب بی جے پی کے بعد ترنمول کے خلاف بھی سخت الفاظ میں کہا کہ آج پورے بنگال میں غنڈہ گردی بالو مافیہ زمین مافیہ تولا بازی کا دور چل رہا ہے ۔ ریاست کے بےروزگاروں کو نوکریاں دینے کے بجائے خیرات پر زندگی گزر بسر کرنے کو کہا جا رہا ہے ۔ پڑھائی کےلئے رقم لےلو ، شادی کے لئے رقم لے لو مگر نوکری مت لو ۔ آگے انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ متحدہ محاذ ( سی پی ایم ، کانگریس ،آئی ایس ایف ) جوٹ کے امیدوار کو کامیاب بنائیں ۔ ساتھ ہی اور کہا کہ آپ یہ دونوں حکومتوں کی حرکت دیکھ چکےہیں اور دیکھ بھی رہے ہیں ۔ فیصلہ آپکے ہاتھوں میں ہیں ۔ ہم ذات دھرم مذہب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں ۔ جب تک مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم کی حکومت قائم تھی کبھی آپ نے کسی بھی شخص کی زبان سے سنا کہ کون ہندو کون مسلمان کون چھوٹا کون بڑا ہے ؟ مگر آج انسانوں کے درمیان فرق پیدا کرکے آپسی ہمدردی اخلاق کو ختم کرکے رکھ دیئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آپکا تجارت کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے ۔ اس لئے آپ لوگوں سے گزارش ہےکہ ایسے سیاسی جماعت کو اکھاڑ پھینکے جو آپکی تہذیب کلچر کو ہی ختم کردی ہو ۔
Comments
Post a Comment