ابھی دو روز قبل ہی ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے دیبابرتو کے خلاف پرانے بی جے پی حامیوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے بتلا نظر آتش کیا


 

                    ہگلی16/مارچ ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال بی جے پی خیمے میں شہر سے لیکر اضلاع تک امیدواروں کو ٹکٹ دینے کو لیکر لگاتار ہنگامہ جاری ہے ۔ پرانے بی جے پی کارکن و حامیوں کا کہنا ہےکہ ابھی ابھی ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والوں کو کسی بھی طرح کا عہدہ اور امیدواری کی ٹکٹ دینے کے خلاف ہیں اور کسی بھی صورت میں ہم انہیں قبول نہیں کریں گے ۔ ساتھ ہی اور کہا جارہا ہےکہ یہ وہی لوگ ہیں جب ترنمول کرتے تھے تو ہم لوگوں پر کئی بار جان لیوا حملہ کئے تھے ۔ کتنے بی جے پی کارکنان و حامیوں کو بے رحمی سے مارا پیٹا تھا ۔ حراست میں بھی ڈلوایا تھا ۔ ہم ایسے لوگوں کو جان بوجھ کر کیسے قبول کرلیں ۔  کچھ اسی طرح کی باتوں کو لیکر آدی سپتو گرام کے رہنے والے دیبوبرتو بسواس ( بابن دا ) کے خلاف پرانے بی جے پی کارکنان و حامیوں نے ہنگامہ کردیا ۔ ساتھ ہی دیبو برتو بسواس کا پتلا بھی نظر آتش کیا اور نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں اسے اپنا رہنماء قبول نہیں کریں گے ۔   واضح ہوکہ دیبوبرتو بسواس ابھی دوروز قبل ہی ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کئے تھے ۔  ادھر بی جے پی ریاست کی تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑی کرچکی ہے ۔ مگر سپتو گرام سیٹ سے ابھی تک کسی بھی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا ہے ۔  پرانے بی جے پی کارکنان و حامیوں کو خدشہ ہےکہ کہیں دیبوبرتو کو ہی سپتوگرام اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ تو نہیں مل رہا ہے ۔ بس اسی بات کو لیکر لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔  دیبو برتو کے خلاف گزشتہ کل سے لگاتار کچھ بی جے پی کارکنان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ۔   گزشتہ کل بھی دیبوبرتو کے مخالفت میں ایک شخص ریلوے کی پٹری پر سو گیا تھا اور آج ایک دفعہ پھر سے دیبوبرتو کا پتلا جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیدھے طور پر کہہ دیا کہ ہم کسی بھی صورت میں اسے قبول نہیں کرینگے ۔  وہیں اس معاملے کو لیکر دیبوبرتو سے بات کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہیں ہو پایا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا