مجھے فخر ہےکہ چاپدانی اسمبلی سے بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہوں : دلیپ سنگھ
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی20/مارچ ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی اسمبلی سیٹ سے پہلی بار بی جے پی سے امیدواری کا ٹکٹ پاکر بےحد خوش ہیں ۔ دلیپ سنگھ ۔ یہ دلیپ سنگھ بھی ترنمول چھوڑ کر ابھی کچھ سال پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔ تب سے لگاتار بی جے پی کےلئے کام کرتے آرہے ہیں ۔ آج انہوں نے بھی شیرامپور میں پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مجھے چاپدانی اسمبلی سے سیٹ ٹکٹ ملی ہے ۔ اسکے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی جی کا شکرگزار ہوں ۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپکے سامنے دو دو مضبوط دعوے دار کھڑے ہیں آپ کیا محسوس کررہے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میرے نظر میں سب سے بڑا دعوے دار بی جے پی اور مودی ہیں ۔ انکے سامنے کوئی بڑا دعوےدار نہیں ہے ۔ دلیپ سنگھ نے دعوے داری کے ساتھ اور بھی دعوے کچھ اس انداز میں کرتے ہوئے کہا کہ صرف میں ہی نہیں ریاست کی سبھی سیٹوں پر ممتابنرجی کے امیدواروں کو بی جے پی کے ہر ایک امیدوار پچاس پچاس ہزار ووٹوں سے شکست دینگے ۔ دلیپ سنگھ یہیں نہیں رکے انہوں اور اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے جارہی ہے آپ دیکھ لینا دو مئی کا دن بی جے پی کےلئے تاریخ شاز دن ہوگا ۔ ریاست میں جوڑا پھول مرجھائے گااور ہر طرف کنول پھول کھلے گا ۔
Comments
Post a Comment