چاپدانی میں بی جے پی اور متحدہ محاذ کا دور دور تک پتہ نہیں بی جے پی دن میں خواب دیکھ رہی ہے : ارندم گوئن


 

ہگلی26/مارچ ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی اسمبلی کے ترنمول امیدوار ارندم گوئن جمعہ کی صبح چاپدانی میونسپلٹی کے تحت دس نمبر وارڈ میں انتخابی مہم کے دوران یہ باتیں کہی ۔ یہ انتخابی مہم چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا کے رہنمائی میں نکالی گئی ۔ اس موقعے پر کئی سابق کاونسلر کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے بچوں میں ایک الگ سا جنون دیکھا گیا ۔ کھیلا ہوبے گانے پر جھومتے ناچتے گاتے دیکھائی دیئے ۔  صبح نو بجے سے دوپہر کے ساڑھے گیارہ بجے تک اس گھنی آبادی والی وارڈ کے گلی محلوں میں گھومتے ہوئے بزرگوں کا دعاء لیتے ہوئے ارندم گوئن ووٹ دیکر کامیاب بنانے کا اسرار کرتے دیکھائی دیئے ۔  ساتھ ہی یہ بھی کہتے نظر آئے کہ مجھے نہیں سریش مشرا جی کا چہرہ دےکھ کر مجھے ووٹ دیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ ایم ایل اے کا انتخاب میں نہیں سریش جی ہی لڑ رہے ہیں اور حقیقت میں ٹکٹ انہیں کو مل رہا تھا ۔ مگر انہوں نے کسی وجہ سے انکار کردیا اور یہ ٹکٹ میری جھولی میں آگیری ۔  اس انتخابی مہم کے دوران سریش مشرا بھی لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے نظر آئے ساتھ ہی یہ کہتے بھی سناگیاکہ ارندم میرے چھوٹے بھائی کے طرح ہیں ۔ جسطرح سے میونسپلٹی انتخاب میں مجھے ووٹ دیتے آئے ہیں اسی طرح سے انہیں بھی ووٹ دیں اور ممتا بنرجی کی ہاتھ کو مضبوط کریں ۔  ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جسطرح سے گزشتہ دس برسوں میں یہاں ترقیاتی کام انجام دیا گیا کہ وہ کوئی دوسرا نہیں دے سکتا سوائے ممتا بنرجی کے ۔ سریش مشرا نے لوگوں سے اور کہا کہ آپ یہاں پانچ سال کانگریس کے ایم ایل اے کو دیکھ چکےہیں اگر لگتا ہےکہ وہ ترنمول سے زیادہ کام کئے ہیں تو بےشک آپ انہیں پھر سے ووٹ دے سکتے ہیں ۔  آج صبح سے ہی چاپدانی کے مختلف علاقوں میں کہیں ترنمول امیدوار تو کہیں بی جے پی تو کہیں متحدہ محاذ کے کانگریسی امیدوار کو دیکھا گیا ۔ کہیں سنار بنگلہ بنانے کا نعرہ لگ رہا تھا تو کہیں بدعنوانی کا خاتمہ کرنے تو وہیں " کھیلا ہوبے " کے گانوں سے چاپدانی شہر گونج اٹھا تھا ۔   انتخابی پرچار کے اختتام پر ارندم گوئن سے ایک سوال پر کہا کہ لوگوں کا جسطرح سے پیار مل رہا ہے ۔ مجھے بےحد خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ اس بات کےلئے ارندم نے سریش مشرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی وجہ سے مجھے اتنا احترام اعزاز مل رہا ہے ۔ ان سے اور پوچھا گیا کہ آج بی جے پی اور کانگریس کا بھی انتخابی جلوس نکلا ہے ۔ ایسے میں آپ خود کو کہاں محسوس کررہے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس مجھے دور دور تک دیکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔  چاپدانی میں چاروں طرح سر سبز اور ہریالی ہی چھائی ہے ۔  وہیں سریش مشرا نےکہا کہ ترنمول کی کامیابی یقینی ہے ۔ چاپدانی ترنمول میونسپلٹی کے علاقے سے بیس ہزار سے زائد ووٹوں سے برتری دلائیں گے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا