سیاست کریں تشدد نہيں بی جے پی کی کامیابی یقینی ہے : کبیر شنکر


 


                   ہگلی19/مارچ ( محمد شبیب عالم ) آج شیرامپور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کبیر شنکر بوش شیرامپور ڈی ایم دفتر میں پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ انکے ساتھ شسی سنگھ ، وجے پانڈے شیامل بوس اور راکیش سنگھ کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان و حامی بھی پہنچے ۔  پرچہ نامزدگی کے بعد بیرسٹر کبیر شنکر بوس نے اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کو سخت چلینج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ آئے دن بی جے پی کارکنان و حامیوں پر حملے ہورہے ہیں ۔ جیسا کہ گزشتہ دنوں بھدریشور میں ہوا ۔  کبیر شنکر یہاں شیرامپور کے ترنمول ایم پی کا نام لیئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کریں تشدد نہیں ۔ ترنمول 2019 ہاف ہوچکی تھی اور اب 2021 میں صاف ( ختم ) ہونے جاری ہے ۔  ایک سوال کے جواب میں کبیر شنکر نے کہا کہ میرا مقابلہ ترنمول سے ہی ہے ۔ سی پی ایم اور کانگریس میرے مقابلے میں دور دور تک نہیں ہیں ۔ کبیر شنکر نے اور کہا کہ جسطرح سے لوگوں کا پیار اور ساتھ مجھے مل رہا ہے ۔ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ شیرامپور کے عوام بی جے پی اور نریندر مودی کی کارکردگی سے بےحد متاثر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے بھی اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب بنائیں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا