پاک رینجرس کے قبضے سے بیس دنوں بعد آزاد کئے گئے پرنم وزیر اعلیٰ کی کوشش قابلِ قدر

 

ہگلی/14مئی ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال ہگلی ضلع رشڑا کے رہنے والے بی ایس ایف جوان پرنم کمار ساؤ کو بیس دنوں باد پاکستان نے آزاد کردیا ۔ یہ رشڑا رشڑا یا ہگلی کےلئے نہیں پورے ہندوستان کےلئے خوشی کی بات ہے ۔ انکی آزادی کی خبر پاتے ہی رشڑا انکے گھر اہل خانہ کےساتھ ساتھ پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے ۔ رشڑا میونسپلٹی کے چیئرمین وجے ساگر مشرا نائب چیئرمین زاہد حسن خان نے بھی پرنم کی آزادی پر دلی خوشی کا اظہار کیا ۔ فیسبک سوشل میڈیا پر پرنم کمار ساؤ کی تصویریں پوسٹ کرکے خوشی ظاہر کرتے آئے رشڑا اور ضلع کے ترنمول کانگریس لیڈران اور عام لوگ ۔  ابھی دو دن قبل ہی پرنم کی اہلیہ رجنی نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے اپنے شوہر کی رہائی کے سلسلے میں ملاقات کرنے کی خواہش جتائی تھی ۔ یہ خبر معلوم ہوتے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ کل رجنی ساؤ سے فون پر بات کرتے ہوئے پرنم کی رہائی کےلئے ہرممکن اقدامات کا وعدہ کی تھیں کہ ہفتے بھرکے اندر انکی واپسی ہوگی اور آج پرنم کی رہائی مل گئی ۔  مقامی ایم پی کلیان بنرجی بھی لگاتار پرنم کی رہائی کےلئے کبھی بی ایس ایف افسران تو کبھی مرکزی حکومت سے باتیں کرتے رہے ۔  زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بروز بدھ چودہ مئی کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پرنم کو پاکستان نے اپنی گرفت سے آزاد کرکے اٹاری واگھا باڈر کے راستے ہندوستان واپس بھیجا ہے ۔  یہاں  کچھ لوگوں نے اس بات پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ دو دن قبل وزیر اعظم ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے پرنم کمار ساؤ کی گرفتاری یا رہائی پر ایک الفاظ تک نہیں بولے جو حیران کن تھا ۔ اس دن پرنم کی اہلیہ خاصے مایوس ہوئی تھیں ساتھ ہی انکے اہل خانہ بھی ۔     واضح ہوکہ گزشتہ 23 اپریل کو پنجاب کے پٹھان کورٹ میں ڈیوٹی کرنے کے دوران نادانستہ طور پر بین الاقوامی سرحد کو عبور کرکے پاکستانی سرحد میں چلےگئے ۔ بعد ازاں اسے پاکستانی رینجرس نے اپنی حراست میں لیکر قید کرلیا ۔  اسکے بعد سے لگاتار انکی رہائی کےلئے میٹنگ ، فلیگ میٹنگ ہوتی رہی اسی درمیان جنگ بھی شروع ہوگئی جس سے پرنم کے اہل خانہ بےحد پریشان ہوگئے ۔  اس دوران مرکزی وزیر ستیش چندر دوبے ضلع کے اترپاڑہ میں ایک پارٹی تقریب کے دوران یقین دلایا تھا کہ پرنم کی رہائی جلد ہوگی ۔ آج پرنم کی رہائی پر یہاں  ہرطرف خوشی کا ماحول دیکھا گیا ۔  پرنم کمار ساؤکے گھر پر صبح ہی چیئرمین وجے ساگر مشرا نائب چیئرمین زاہد حسن خان رشڑا ٹاؤن ترنمول صدر منوج ساؤ اور دیگر ترنمول لیڈران گھر پہنچ گئے ۔ گھر میں سب کا منھ میٹھا کرتے دیکھا گیا مٹھائیاں بٹ رہی تھی ۔  اس دوران  رجنی ساؤ نےکہا کہ وزیر اعلیٰ کا فون صبح سے چار دفعہ آیا ۔ لیکن میرا فون خراب ہونے کی وجہ سے بات نہیں ہوئی ۔  اسی درمیان صحافیوں سے باتیں کرتے وقت ممتا بنرجی  رجنی ساؤ سے باتيں کرتے ہوئے  نظر آئیں ۔ رجنی نے وزیر اعلیٰ سے کہتے نظر کہ میں احسان مند ہوں آپکا ۔ اس دوران  پورنم کی بیوی نے اپنے شوہر کی واپسی پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ رجنی ساؤ "میرے شوہر اتنے دنوں سے پاکستان میں تھے۔ آپ نے دیکھا کہ ہم کیسے گزرے ہیں۔ اب وہ رہا ہو گئے ہیں ہم بہت خوش ہیں۔ میں اپنی ریاست کے وزیر اعلیٰ کا بہت شکریہ ادا کرتی  ہوں۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پورے ملک کے لوگ میرے ساتھ تھے۔ میں آج سب سے ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کرتی  ہوں۔ میڈیا بھی ہر روز میرے ساتھ تھا۔ مجھے مودی جی پر پورا بھروسہ تھا۔" پہلگام حملہ وہ میرے شوہر کو جنگ بندی کے پانچ دنوں کے اندر واپس لے آئے اگر جنگ جاری رہتی تو اسے واپس لانا بہت مشکل ہوتا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پرنم کمار ساؤ کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوجی کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا "میں اپنے بی ایس ایف جوان پرنم کمار ساؤ کی رہائی کی خبر سن کر خوش ہوں۔ میں ان کے خاندان کے ساتھ رابطے میں تھی  اور ہگلی کے رشڑا میں ان کی بیوی سے چاربار بات کی تھی۔ میں نے انہیں آج بھی فون کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا " میرے بھائی پرنم " ان کی اہلیہ رجنی ساؤ اور ان کے پورے خاندان جوان کے لئے  بہت سی نیک تمنائیں"۔  چند دنوں کی پریشانی اور بے یقینی کے بعد بی ایس ایف جوان پرنم کمار ساؤ بالآخر وطن واپس آگئے ۔  اس دن پورنم کمار ساؤ کی رہائی کی خبر ان کے گھر پہنچی اور رشڑا میونسپلٹی کے چیئرمین وجے ساگر مشرا ان کے گھر گئے اور انہیں پیار دیا۔ ادھر  سکانت مجمدار انہوں نے بی ایس ایف جوان کی رہائی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا۔ ایکس ہینڈل پر سکانت نے لکھا "آپریشن سندور کی شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھر ہندوستان کی سفارتی فتح! بنگالی ہیرو بی ایس ایف جوان پرنم کمار ساؤ کی پاکستان سے واپسی صرف ایک فوجی کی رہائی نہیں ہے۔ اس واقعہ نے پوری دنیا کو فتح ثابت کر دی ہے۔ ہندوستان کے عزم عزت اور قیادت کا۔ میں ہندوستان کے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔   بھارت اب مودی جی کی قیادت میں خاموش نہیں رہا ہندوستان خاموش نہیں ہے ہندوستان نہ صرف معاف کرنے والا ہے بلکہ تاریخ بھی لکھ رہا ہے ۔   ادھر رشڑا میں وجے ساگر مشرا اور نائب چیئرمین زاہد حسن خان ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ، ایم پی کلیان بنرجی کی بھرپور تعریفیں کرتے نظر آئے اور کہا کہ آج دی دی کی کارکردگی رنگ   لائی  ہم باشندگان رشڑا اس پل ، اس دن کو کبھی بھول نہیں پائیں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans