اوپو ایف سیریز کے ہندوستان میں 10 سال مکمل ہونے پر ایف 35 کا اعلان کیا
کولکاتا/5اکتوبر : معروف اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے ہندوستان میں اپنی مقبول ایف سیریز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر نئی اوپو ایف 35 سیریز پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایف سیریز سے اس وقت تقریباً 3 کروڑ صارفین فعال طور پر وابستہ ہیں۔
کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ اوپو تازہ ترین IDC اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں تقریباً 14 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک کے تین بڑے برانڈز میں شامل ہے۔
اوپو کا گریٹر نوئیڈا، اترپردیش میں 110 ایکڑ پر محیط جدید مینوفیکچرنگ پلانٹ ہے، جہاں کمپنی کے مطابق صرف 10 منٹ میں تقریباً 200 اسمارٹ فون تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
صارفین کو فروخت کے بعد خدمات فراہم کرنے کے لیے اوپو کے ملک کے 500 سے زائد شہروں میں 620 سے زیادہ سروس سینٹرز موجود ہیں، جہاں 19 سے زیادہ زبانوں میں خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ مغربی ہندوستان میں بھی کمپنی کے تقریباً 24 سروس مراکز موجود ہیں۔
ہندوستان میں اوپو کی ایف سیریز کا سفر 2016 میں شروع ہوا تھا۔ کمپنی نے اس سیریز کے ذریعے خود کو ’سیلفی ایکسپرٹ‘ کے طور پر متعارف کرایا اور فرنٹ کیمرہ ٹیکنالوجی کے میدان میں کئی نئی خصوصیات پیش کیں۔ اوپو نے بعد میں ڈوئل فرنٹ کیمرہ، بہتر ڈیزائن اور فون کی پائیداری سے متعلق ٹیکنالوجی پر بھی توجہ دی۔
کمپنی کے مطابق ایف سیریز کے تحت IP69 ریٹنگ اور پائیداری سے متعلق مختلف ٹیسٹنگ جیسی خصوصیات بھی متعارف کرائی گئیں۔ اب 10 سالہ کامیاب سفر کے بعد اوپو نے ہندوستانی صارفین کے لیے F35 سیریز پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
Comments
Post a Comment