آج لانچ ہو رہا ہے مشن پانی، بگ بی سمیت یہ قدآور بتائیں گے پانی کی اہمیت مشن پانی

 گزشتہ کئی دہائیوں سے آبی بحران ہندستان کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ نیتی آیوگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، 21 شہروں میں 2020 تک زیر زمین پانی ختم ہوجائے گا۔ نیتی آیوگ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ ہندستان کی کل آبادی کے تقریبا 40 فیصدی لوگوں کو سال 2030 تک پینے کا پانی نہیں ملے گا۔ تین اہم ندیاں ، پانچ ویٹ لینڈ اور چار آبی ذرائع  ابھی سے خشک ہو گئے ہیں۔
آبی بحران کے مسئلہ کے مد نظر نیوز 18 اور ہارپک کافی وقت سے 'مشن پانی' نام سے مہم چلا رہے ہیں۔ 27 اگست کو اس مہم کی رسمی لانچنگ ہے ۔  منگل کی دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک یہ پروگرام  ہونے جارہا ہے۔ نیٹ ورک 18 کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ایڈیٹر آنند نرسمہن اس پروگرام کی میزبانی کریں گے۔ ہارپک ۔نیوز 18 کے 'مشن پانی ' کے پینل ڈسکشن میں امیتابھ بچن بھی شامل ہوں گے جو اس مہم کے ایمبیسڈر بھی ہیں۔  مشن پانی کا یہ لانچنگ ایونٹ آبی بحران کیلئے لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کرے گا۔ پینل میں شامل افراد کے انٹرویو اور مباحثہ سے ہماری کوشش زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچانے کی ہوگی کہ پانی ایک لمیٹیڈ سورس ہے۔ـ'جل ہی جیون ہے'۔ اگر ہم نے پانی نہیں بچایا تو آنے والی زندگی کو بھی بچانا ناممکن ہے ۔    مشن پانی کی مودی حکومت نے بھی حمایت کی ہے۔ آپ بھی اس مشن سے جڑ سکتے ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same